زمانہ دوست ہو جاۓ تو بہت محتاط ہو جانا کہ اس کا رنگ بدلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے کوئ جب خواب دیکھو تو اُسے فوراً بھلا دینا کہ نیندیں ٹوٹ جانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے کسی کو دُکھ دینا تو اتنا سوچ کر دینا کسی کی آہ لگنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے بہت ہی معتبر ہیں جن کو محبت راس آ جاۓ کسی کو راہ بدلنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے!!
خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہے ہوا کی زد پہ دیا جلانا جلا کے رکھنا کمال یہ ہے ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ہے کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جائے اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا کمال یہ ہے خیال اپنا مزاج اپنا پسند اپنی کمال کیا ہے جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا کمال یہ ہے کسی کی رہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے ہٹا کے پتھر پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے شکست کھائے لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا کمال یہ ہے
اگر تم قرآن مجید کو آنکھوں سے دیکھو گے تو الفاظ نظر آئیں گے - دماغ سے دیکھو گے تو علم نظر آئے گا- دل سے دیکھو گے تو محبت نظر آئے گی۔ اور اگر اپنی روح سے دیکھو گے تو تمہیں"خدا" نظر آئے گا --💗❤️♥️
زندگی بہت عجیب ہے لیکن اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے بیشک میں اپنی زندگی میں سب کچھ دیکھا لوگ وقت حالات بس بابا کے جانے کا بہت دکھ ہے میری زندگی میں جب کچھ بھی نہیں تھا تب بھی میں سوچتی تھی کے اللہ ہے نا سب ٹھیک کر دیگا بیشک اسنے سب تھیک کر دیا بس بابا میرے پاس الفاظ نہیں کے میں کیا محسوس کرتی ہوں آپکو یاد کر کے بابا اللہ آپکو وہ اجر دے جو آپ دنیا میں حاصل نہ کر سکے بابا میں نے آپکو اپنا ہر حق معاف کر دیا بابا آپکا عکس ہوں میں آپکی چیزیں دیکھتی ہوں تو وحشت ہوتی ہے بابا آپ بہت پیارے تھے🥺😐