زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی آتے ہیں جن پر ہمیں بہت اعتبار اور ان سے بہت سی امدیں وابستہ ہو جاتی ہیں اور یہ یقین کر بیٹھتے ہیں کہ وہ ہمیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے آہستہ آہستہ دل کی ہر بات اُن سے شیر کرتے ہیں اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیاں،اپنے چھوٹے چھوٹے غم صرف اُن ہی کو بتانا چاہتے ہیں مگر نہ جانے کیوں وہی لوگ اکثر ہمیں منہ کے بل گرا کر چھوڑ جاتے ہیں دُنیا میں بہت کم لوگ ہی ایسے ہیں جنہیں مان رکھنا آتا ہے۔❤️ 💕💕💕
زندگی میں بعض چیزوں کو صفحات پہ لکھنا جتنا آسان ہوتا ھے، حقیقی زندگی میں اُن پر عمل کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا ھے۔ بعض الفاظ جب حقیقت کا لبادہ اوڑھ کر مجسم سامنے آئیں تو اُن کو دیکھنے سے ہی آنکھیں جلنے لگتی ہیں۔ اُن کو چھو کر محسوس کرنا تو بہت دور کی بات ھے۔
جب لہجے بدل جائیں تو وضاحتیں کیسی اپنے بیگانے بن جائیں تو چاہتیں کیسی پلک جھپکتے ہی بدل جاتے ہیں لوگ اکثر لا حاصل تلاش، چہروں میں شباہتیں کیسی ہر فرد ہی بنا ہے خود ساختہ پارسا یہاں دنیا دکھاوے کے لیے ہوں تو عبادتیں کیسی
اُڑنے لگے وجود کے -----ریزے ہوا کے ساتھ میں اِس قدر خلوص سے۔۔۔۔۔ بِکھرا کبھی نہ تھا۔۔۔۔ ڈُوب گیا سورج کے ساتھ۔۔۔۔۔۔ میرا دِل بھی آج اِتنا اُداس شام کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مَنظر کبھی نہ تھا۔۔۔۔۔
*💕سب سے خطرناک ناراضگی وہ ہوتی ہے - جس میں آپ کبھی اس شخص پر جتاتے نہيں کہ آپ ناراض ہیں - بس دل ہی دل میں رکھتے ہیں ، یہاں تک کہ ایک دن وہ دلوں کا کھوٹ رشتوں کے ٹوٹنے کا سبب بن جاتا ھے💕*
باتوں کو بھلانے کی عادت ڈال لیجے ہر بات کو یادرکھنا دماغ خراب کرنا اور اسے کباڑ خانہ بنانے کے مترداف ہے یوں انسان چلتی پھرتی لاش بن جاتا ہے زندگی کے کچھ مقامات پر لاپرواہ رہناسیکھئے کیونکہ جس طرح ہر بات کہنے کی نہیں ہوتی اسی طرح ہر بات سننے کی بھی نہیں ہوتی.......... 🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂