خوشی ہر روز چند منٹ کے لیے کوئی کتاب پڑھنے میں ہے۔ خوشی کوئی من پسند چیز دیکھتے ہوئے ساتھ کچھ کھانے میں ہے۔ خوشی ہر روز اپنے لیے تھوڑا وقت نکالنے میں ہے۔ چاہے اس وقت آپ مساج کروائیں‘ یوگا کریں‘ سر میں تیل لگوائیں‘ پیروں کو گرم پانی میں ڈبو کے کوئی کتاب پڑھیں یا اپنا کمرہ درست کریں۔ خوشی اپنے لیے وقت نکالنے میں ہے۔ خوشی کیا ہے؟ خوشی وہ کام کرنا نہیں ہے جو آپ کو پیسہ بنا کے دے۔ بلکہ وہ کام کرنا ہے جو آپ کو پسند ہے اور پھر اسی سے آپ پیسہ بنائیں۔ جو پسند ہے‘ اس کے لیے وقت نکالیں۔
دنیا میں آپ کسی بھی شخص کو دیکھ لیں ہر شخص ہی محبت کا متلاشی ہے ہر کسی کو محبت چاہئیے مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ پھر نفرتیں کون بانٹ رہا ہے ؟؟ وہ لوگ خود محبتیں کیوں نہیں دیتے جو محبت کی تلاش میں عمریں گزار دیتے ہیں۔۔ عمر کا ایک حصہ ہم کسی مخلص شخص کی تلاش میں گزار دیتے ہیں لیکن ہم خود کبھی بھی خود کو مخلص نہیں بنا پاتے ۔۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جیسے بھی ہیں ٹھیک ہیں بس کوئی آئے جس کے ماتھے پر خلوص کا محبت کا نشان ہو اور وہ ہمیں اپنی زندگی میں شامل کر لے😏🥀 .
کسی کو خود سے بیزار کروانے کے طریقے۔ • وقت سے پہلے reply کریں۔ • چوبیس گھنٹے میسر رہیں۔ • اُس شخص کے ساتھ دل و جاں سے مخلص رہیں۔اسے احساس دلائیں کہ وہ بہت خاص ہے۔ اُسے بتائیں کہ اب آپ اُس کے بنا ره نہیں سکتے.یہ لیجئے، آپ کو آسمان پر چڑھا کر چند دنوں میں زمین پر پٹخنے والا شخص تیار ہے۔