سُنو یہ چند لمحے ہیں.!
محبت سے بسر کر لو.!
عین ممکن ہے..!
ہوا کے دوش پر اِک دِن.!
تمہیں پیغام یہ آئے..!
وہ جِن کی جان تھے نا تم.!
وہ جاں سے ہار بیٹھے ہیں.!
اُن کی آنکھوں نے سہولت ہی نہیں دی ورنہ
کتنا مشکل ہے یہ کہنا کہ تمھیں چاہتے ہیں؟
😔💔
اسے کہنا سنبھل کے رہے
عشق راستے میں چھوڑ دیتا ہے بظاہرآتی نہیں دراڑ کوئی عشق اندرسے توڑ دیتا ہے💔












چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ بن جائے تو ا س کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا ناممکن ہو
اسے ایک خوبصورت موڑ دیکر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
💔✍️✍️😔




submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain