اس کے لفظوں کی کرامات بتاؤں تم کو
دل پہ لگتے تھے تو آنکھوں سے نکل آتے تھے.
🍂💔🍂
پھر یوں ہوا کہ ہجر کی شامیں ہوئیں طویل
پھر یوں ہوا کہ چاند اندھیروں میں جا چھپا
🍂💔🍂
"تمہارے حُسن کا ہوتا ہے
جب بھی تذکرہ جاناں
مثالیں جھومتی ہیں
استعارے رقص کرتے ہیں
🍂💔🍂
تمہیں پتا ہے سیاہ بخت کسے کہتے ہیں.؟؟
"وہ جس کی زبان محبت کے دعوؤں سے تر ہو..... اور ہاتھ"
"اور ہاتھ محبت کی لکیروں سے محروم!"
🍂💔🍂
وہ اس قدر اپنی زات میں الجھا رہا محسن
کہ وہ کس کس کو بھول گیا اسے خبر نہ ہوئی
🍂💔🍂
ہم تو وہ ہیں کہ جن کے بارے میں
مر بھی جاٸیں تو کون پوچھے گا
🍂💔🍂
نشہِ ناز نے بے حال کیا ہے تم کو
اپنے ہی زور میں کم زور ہوئی جاتی ہو
میں کوئی آگ نہیں، آنچ نہیں، دھوپ نہیں
کیوں پسینہ میں شرابور ہوئی جاتی ہو
🍂💔🍂
میں اِس لیے بھی اُنہیں روند کر چلا آیا !
کہ تاج و تخت نہ تھے تیرے سر سے وارے ہوئے
بس ایک بار تیرا گھر میں ذکر چھیڑا تھا !
پھر اُس کے بعد تو کیا کیا نا استخارے ہوئے
🍂💔🍂
اب تو تصویر بھی نہیں ان کی
بس تصور میں رات کٹتی ہے
🍂💔🍂
اس رنگ تعلق پہ تعجب ہے کہ ہم لوگ۔۔۔۔
موجود تو ہوتے ہیں پر میسر نہیں ہوتے__!!!
🍂💔🍂
کوئی ایسا پل بھی ہوا کرے
میں کہوں تو بس وہ سنا کرے
میری فرصتیں میرے مشغلے
سبھی اپنے نام کیا کرے
کوئی بات ہو کسی شام کی
کوئی زکر ہو کسی رات کا
جو سنانے بیٹھوں اسے کبھی
وہ سنے تو سن کے ہنسا کرے
جو میں کہوں چلو اس نگر
جہاں جگنئوں کا ہجوم ہو
وہ پلٹ کے دیکھے میری طرف
اور مجھ کو پاگل کہا کرے
🍂💔🍂
ابھی نہ پھیرو نظر زندگی سنوار تو لیں
کہ دل کے شیشہ میں ہم آپ کو اتار تو لیں
🍂💔🍂
دل نوازیاں تو دیکھئے میرے غمگسار کی۔
بیٹھ کر پہلوۓ رقیباں میں حالِ دل پوچھتے ہیں۔
🍂💔🍂
عین ممکن ہے وہ شخص ذرا سا پگھلے
میں ہوں بیمار یہ افواہ اڑا دے کوئی
🍂❤🍂
وہ شوق کا عالم ہے کہ اے جان کے دشمن...
تو حال نہ پوچھے تو کوئی حال نہیں ہے...
🍂❤🍂
تم لمحے روک کر رکھنا _
میں خوشیاں لیکر آتا ہوں
🍂❤🍂
تمہارا لمس ، زاہدوں کو بھی کافر کر دے گا
خوشبو تمہارے بدن کی ، ہر خوشبو سے بہتر ہے
🍂❤🍂
ساری دنیا مٹھی میں ہی آجاتی ہے !
تیرا نام ہتھیلی پہ لکھ لینے سے۔
🍂❤🍂
تیرا مہمان ٹھٹھرتا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واپس لوٹا
تجھ سے احساس کی چائے بھی ابالی نہ گئ
🍂❤🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain