گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے نہایت مفید ہے۔ دل‘ دماغ‘ آنکھوں ‘ گردوں‘معدے‘ اور جنسی اعضاءکو تقویت دیتا ہے۔ پیشاب کی بیماریوں اور قلت پیشاب میں گنے کا رس پینا نہایت مفید ہے۔ پیٹ میں اپھارہ،قبض ،گیس یہاں تک کہ السر کےمراض میں بھی گنے کا رس بہت مفید ہے۔ محنت طلب کام کرنے کے بعد ایک گلاس گنے کا رس پینے سے ساری جسمانی تھکن دور ہو جاتی ہے۔ جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتا ہے،پیاس کی شدت کو کم کرتا ہےاوردل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ دبلے پتلے حضرات کیلئے گنے کا رس بہت مفید ہے اس کے باقاعدہ استعمال سے کمزوری دورہوجاتی ہے اورجسم فربہ اور صحت مند ہو جاتا ہے۔
آڑو کھائیں خون بڑھائیں جسم میں خون کی کمی دور کرنے کیلئے روزانہ صبح نہار منہ ایک عمدہ پکا ہوا آڑو اچھی طرح چبا کر کھائیں اورآدھےگھنٹے بعد ایک گلاس دودھ پی لیں‘ کچھ ہی عرصے میں چہرے پر سرخی جھلکنے لگے گی۔
روزانہ 6کیلے کھا کر آدھ انچ قدبڑھائیں ! ڈاکٹر عیسیٰ ہرکوئی خوبصورت ، سلم اور سمارٹ دکھنا چاہتا ہے لیکن اگر خوبصورتی ہو مگر قد چھوٹا ہو تو انسان احساس کمتری کا شکار ہوجاتاہے ۔ قد کا چھوٹا ہونا کئی وجوہات کی بناء پر بھی ہوجاتا ہے جیسے جن لڑکیوں میں لیکیوریا کا زیادہ مسئلہ ہوتا ہے اُن کا قد رُک جاتا ہے قد نہیں بڑھتا ۔ آپ درج ذیل طریقے پر عمل کرکے دو مہینوں میں آدھ انچ قد بڑھا سکتے ہیں ۔ ۱۔ روزانہ تین وقت(صبح ، دوپہر ، شام) دو ،دو چتری والے کیلے کھائیں ۔ ۲۔ 15سے 20منٹ رسہ کشی کریں ۔ ۳۔ انشاء اللہ 2مہنوں میں آدھ انچ قد بڑھ جائے گا۔ نوٹ : یہ عمل مستقل کرنا ہے اوریہ خیال رکھیں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے ۔