"_جس شخص سےمحبت ہوتی ہےنا وہ ملے یا نہ ملےاُسکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا پھر چاہےاُس سے بہتر یا بہترین چیز بھی ہماری زندگی میں شامل ہوجائے پھر بھی کہیں نہ کہیں کبھی نہ کبھی ہمیں اُس کھوئی ہوئی محبت کی یاد تڑپاۓ گی اور دل کہتا ہے کہ اگر وہ ہوتا توکہانی کُچھ اور ہوتی
*"گھر تو لڑکی نے بسانا ہے " ۔ کوئی یہ جملہ کہتے وقت سوچتا ہی نہیں کہ لڑکی نے گھر جس کے ساتھ بسانا ہے،وہ انسان ہی بننے کے قابل نہ ہوا تو پھر ؟ اس سے آگے عموماً خاموشی ہوتی ہے۔۔۔ اگر کچھ کہا بھی جائے تو صرف یہ کہ "چلو پھر لڑکی کی قسمت!*🙃💔
مجھ سے دور ہو تو خود کو سنبھالے رکھنا لوگ پوچھیں گے کیوں پریشان ہو تم، کچھ نگاہوں سے کہنا، زبان پہ تالے رکھنا نہ کھونے دینا میرے بیتے لمحوں کو، میری یادوں کو بڑے پیار سے سنبھالے رکھنا تم لوٹ آو گے اتنا یقین ہے مجھ کو، میرے لئے کچھ وقت نکالے رکھنا دل نے بڑی شدت سے چاہا ہے تمہیں، میرے لئے اپنے انداز وہی پرانے رکھنا ❤️❤️
ہم سے پوچھو کہ محبت میں خسارہ کیا ہے جان دے کر بھی کوئی پوچھے کہ ہارا کیا ہے ہاۓ اک عمر کٹی جن کی وفاداری میں آج وہ پوچھتے ہیں ہم نے سنوارہ کیا ہے تم نہ سمجھو گے سمندر میں نہ اترو جب تک ڈوبنے والے سے پوچھو کہ کنارہ کیا ہے ہم تو جی لیں گے تری یاد کے سنگ تنہا بھی تو سدا خوش رہ مرے یار ہمارا کیا ہے،،
ہماری بحث جاری تھی ۔۔!! میں نے کہا مت کرو بحث ہار جاؤ گی حسن اتنی بڑی دلیل نہیں اس نے یک دم ہاتھ بالوں کے پیچھے کیا بینڈ نکالا اپنے بال کھولے سر نیچے کو کیا اور ایک جھٹکے سے اٹھا دیا۔ اس کی زلفیں ہر سو بکھر گئیں۔ اسنے میری آنکھوں میں جھانک کر پوچھا: ہاں تو طٰحہ تم کچھ کہہ رہے تھے✨🥀✍️.
qمیں نے ایک بہت خوبصورت قول پڑھا تھا؛ آپ لوگوں کو دنیا میں سب کچھ سکھا سکتے ہیں، سوائے وفاداری احساس اور اخلاق کے۔ پہلے اس کا مطلب مجھے سمجھ میں نہیں آتا تھا، لیکن جب میں نے اپنی زندگی میں ایسے لوگوں کا سامنا کیا تو تب جا کر اس کا مطلب سمجھ آیا یہ صحیح ہے کہ یہ چیزیں انسان کے خون میں ہوتی ہیں انہیں سکھایا نہیں جا سکتا آپ کسی کو یہ نہیں سکھا سکتے کہ وہ احساس کرے ہماری زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پر کوئی شکایت جائز نہیں ہوتی۔ اور ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ اب کچھ کہنے کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain