اے دِل ناداں آرزو کیا ہے ، جُستجو کیا ہے
ہم بھٹکتے ہیں کیوں بھٹکتے ہیں
دشت و صحرا میں ،
ایسا لگتا ہے موج پیاسی ہے اپنے دریا میں
کیسی اُلجھن ہے
کیوں یہ الجھن ہے
ایک سایہ سا روبرو کیا ہے !!!؟
کیا قیامت ہے
کیا مصیبت ہے
کہہ نہیں سکتے اس کا ارماں ہے
زندگی جیسے کھوئی کھوئی ہے
حیراں حیراں ہے
یہ زمیں چُپ ہے
آسماں چُپ ہے
پھِر یہ دھڑکن سی چار سُو کیا ہے !!!؟
اے دِل ناداں
ایسی راہوں میں کتنے کانٹے ہیں
آرزوئوں نے ہر کسی دِل کو درد بانٹے ہیں
کتنے گھائل ہیں
کتنے بسمل ہیں
جو بھی دُکھ یاد نہ تھا ، یاد آیا
آج کیا جانیے ، کیا یاد آیا
پھر کوئی ھاتھ ھے ، دِل پر جیسے
پھر تیرا ، عہدِ وفا یاد آیا
جس طرح دُھند میں ، لپٹے ھُوئے پُھول
ایک ایک نقش تیرا ، یاد آیا
ایسی مجبوری کے عالم میں کوئی
یاد آیا بھی تو ، کیا یاد آیا
اے رفیقو ، سرِ منزل جا کر
کیا کوئی ، آبلہ پاء یاد آیا ؟؟
یاد آیا تھا ، بِچھڑنا تیرا
پھر نہیں یاد ، کہ کیا یاد آیا۔
جب کوئی زخم بَھرا ، داغ بنا
جب کوئی بُھول گیا ، یاد آیا
یہ محبت بھی ھے ، کیا روگ فراز
جس کو بُھولے ، وہ سَدا یاد آیا۔
اپنی تصویر کو رکھ کر تیری تصویر کے ساتھ
میں نے یہ عمر گزاری بڑی تدبیر کے ساتھ
جس کو میں اپنا بناتا ہوں بچھڑ جاتا ہے🥀
میری ملتی ہی نہیں تقدیر کسی تقدیر کے ساتھ
💔
اور بڑھ جاۓ گی ویرانی ء دل جان جہاں
میری خلوت گہہ خاموش کو محفل نہ بنا
دل کے ہر کھیل میں ہوتا ہے بہت جاں کا زیاں
عشق کو عشق سمجھ ، مشغلہ ء دل نہ بنا۔۔۔۔۔۔!!🍁
اُنہیں کَہو ، کہ بُجھا کر نا اِتنا اِترائیں
چَراغ پر تو میرا اِنحصار ، تھا ہی نہیں
گِلہ کریں کہ جِنہیں تُجھ سے ، بَڑی اُمیدیں تھیں
ہمیں تو خیر ، تیرا اِعتبار تھا ہی نہیں... 🙂
ھیں بظاہر مطمئن یوں تو سب اپنی جگہ
ہاں مگر اک نام پر ھے بے کلی اپنی جگہ
آج تک قائم ھے اس کے لوٹ آنے کی امید
آج تک ٹھہری ہوئ ھے زندگی اپنی جگہ
لاکھ یہ چاہا کہ اس کو بھول جاؤں پر یار
حوصلے اپنی جگہ ھیں ،بے بسی اپنی جگہ!.
ہمیشہ زخم دل پر ،زہر ہی چھڑکا خیالوں نے
کبھی ان ہمدموں کی جیب سے مرہم نہیں نکلا
ہمارا بھی کوئی ہمدرد ہے، اس وقت دنیا میں؟
پکارا ہر طرف ،منہ سے کسی کے"ہم" نہیں نکلا۔
"♡" ••• پاس آؤ ایک____ التجا سن لو •••"♡"
"♡" ••• پیار ہے تم سے بے_____پناہ سن لو •••"♡"
"♡" ••• اک تمہی کو خدا سے____ مانگا ہے •••"♡"
"♡" ••• جب بھی مانگی کوئی دعا سن لو •••"♡"
"♡" ••• ابتدا_____ عشق کی ہوئی تم سے •••"♡"
"♡" ••• تم ہو چاہت کی__ انتہا سن لو •••"♡"
"♡" ••• بن تیرے__ جی نہیں سکتے ہم •••"♡"
"♡" ••• تم صرف تم ہو____ زندگی میری •••"♡"
"♡" ••• سچ ہے یہ_______ با خدا سن لو •••"♡"
ہر لفظ کوکاغز پہ اتارا نہیں جاتا
ہر نام سر عام پکارا نہیں جاتا
ہوتی ہیں محبت میں کئی راز کی باتیں
ویسے ہی تو اس کھیل میں ہارا نہیں جاتا
تب تک نہیں کھلتےکبھی اسرارمحبت
جب تک کوئی اس راہ میں مارا نہیں جاتا
تُو بھی اُلفت میں گِرفتار رَہا، جُھوٹ کَہا 🥀
مُحبتوں میں بـے قَرار رَہا، جُھوٹ کَہا!!!
بَڑے سُکوں سے مُجھے چَھوڑ دِیا، تَوڑ دِیا 🥀
پھِر مِرے بعد سوگوار رَہا، جُھوٹ کَہا!!!
کَٸی رُتوں سے مِرا حَال تَک نَہیں پُوچَھا
تُو رابطے کا طَلَبـگار رَہا، جَھــؔوٹ کَہـا! 🥀
اس نے دو چار کر دیا مجھ کو ۔۔۔۔😥
ذہنی بیمار کر دیا مجھ کو ۔۔۔۔۔۔😓
کیوں نہیں دسترس میں میرے تو ۔۔۔۔😔
کیوں طلبگار کر دیا مجھ کو ۔۔۔۔۔😭
کبھی پتھر کبھی خدا اس نے ۔۔۔۔🙏
چاہا جو یار کر دیا مجھ کو ۔۔۔۔۔۔💔
اس سے کوئی سوال مت کرنا ۔۔۔۔۔🤫
اس نے انکار کر دیا مجھ کو ۔۔۔۔😢
ایک انسان ہی تو مانگا تھا ۔۔۔۔۔۔☝
اسکو بھی مار کر دیا مجھ کو ۔۔۔۔۔😭😭💔
وہ بات کیا کہ جس میں نہیں____ تذکرہ تیرا
وہ شعر کیا کہ جس میں______ تیری گفتگو نہیں ♥️👑
فہرست آ رزو میں تجھے ______ آ خری لکھا
یعنی کہ تیرے بعد _____ کوئی آ رزو نہیں 👑♥️
عین ممکن ہے کہ کمزور سی بیکار بنے
صرف اینٹوں کے لگانے سے جو دیوار بنے
ان کے گارے میں ملایا گیا بہت سا خلوص
تب کہیں جا کے مرے دوست مرے یار بنے
اپنے بچپن کی غریبی کو مٹایا خود سے
شاعری سیکھ کے غزلوں کے زمیندار بنے
ہم اسی روز سے پستی کے سفر پر نکلے
جب کتب خانوں کو توڑا گیا, بازار بنے
پہلے ہوتا تھا کہ عیبوں کو چھپا لیتے تھے
اب اکٹھے کیے جاتے ہیں کہ اخبار بنے
♥️کچھ نہیں چاہیے___اک مسکان ہی کافی ھے ♥️
♥️ تم دل میں بسےرہو __یہ ارمان ہی کافی ھے ♥️
♥️ ہم یہ نہیں کہتے_____ کہ ہمارے پاس آجاؤ ♥️
♥️بس ہمیں یاد رکھنا __یہ احسان ہی کافی ھے ♥️
آج ہلکی ہلکی بارش ہے_🥰
اور سرد ہوا کا رقص بھی ھے😍
آج پھول بھی بکھرے بکھرے ہیں_💞
اور ان میں تیراعکس بھی ہے،
آج بادل گہرے گہرے ہیں_
اور چاند_ پہ لاکھوں پہرے ہیں💕
کچھ ٹکڑے تمھاری یادوں کے_😔🥀
بڑی دیر سےدل میں ٹھرے ہیں
میرے دل پہ _یوں تم چھائے ہو
آج یاد بہت تم آئے ہو🖤🖤
تیرے آزاد گرفتار بھی ہو سکتے ہیں
عشق تو عشق ہے دو چار بھی ہو سکتے ہیں!
اِس قدر سخت مزاجی نہیں اچھی جاناں
ہم تیرے حسن سے بیزار بھی ہو سکتے ہیں!
اپنی موجوں کی روانی پے نہ اِتراوُ ابھی
لڑکھڑاتے ہوئے ہم پار بھی ہو سکتے ہیں !
میری ناکامی پے دل کھول کر ہنسنے والے
صرف دشمن نہیں غم خوار بھی ہو سکتے ہیں!
تجھ کو پا لینے کی ضد شرط بھی ہو سکتی ہے
یہ جو دیوانے ہیں ہشیار بھی ہو سکتے ہیں!
بند آنکھوں سے نہ کر اس کا یقیں ہوش میں آ
یہ جو ملّا ہے گنہگار بھی ہو سکتے ہیں !
ہار جانے پے مجھے غم نہیں ہوتا
یہ میری جیت کے آثار بھی ہو سکتے ہیں!
رنجِ فراقِ یار میں رسوا نہیں ہوا
اتنا میں چُپ ہوا کہ تماشہ نہیں ہوا
ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہمسفر نہیں
رستہ ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا
مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں، یہ اپنا نہیں ہوا
وہ کام شاہِ شہر سے یا شہر سے ہوا
جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا
ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا
تیرے انتظار کی ریت پر..........
کوئی لفظ میں نے لکھا نہ تھا..........
کوئی حرف میں نے کہا نہ تھا.........
کوئی خواب میں نے چُنا نہ تھا...........
اسی انتظار کی ریت پر...........
میری آرزوؤں کے گلاب تھے..........
میری جستجو کے سراب تھے.........
سبھی چاہتوں کے جواب تھے............
سبھی حسرتیں وہ کہاں گئیں.......
تیری چاہتیں وہ کہاں گئیں...............
میرے ہمنشیں ، میرے ہمسفر............
میں پلٹ کے شاید نہ آ سکوں..............
اسی انتظار کی ریت پر.............
میں بکھر گیا ہوں ہواؤں میں...........
مجھے یاد رکھنا .... دعاؤں میں.........!!
تو نے دیکھا ہی نہیں ورنہ وفا کا مجرم
اپنی آنکھیں تری دہلیز پہ دھر آیا تھا
بھول بیٹھے ہیں نئے خواب کی سرشاری میں
اس سے پہلے بھی تو اک خواب نظر آیا تھا
رستوں سے کیا گلہ ہے جو منزل یہاں نہیں
جس پار تھا اترنا وہ ساحل یہاں نہیں
مانا وہی ہے شہر، وہی بھیڑ بھاڑ ہے
جس کو مری تلاش وہ محفل یہاں نہیں
لازم ہمی پہ کیوں ہے، ہر اک خواب دیکھنا
کیوں ہم کسی کے خواب کا حاصل یہاں نہیں
ممکن کہاں ہے اور کی اب جستجو کروں
جب اک نظر کے بھی کوئی قابل یہاں نہیں
تم اور تمہارے بعد یہ آسانیاں ہوئیں
اب اور کوئی بھی ہمیں مشکل یہاں نہیں
کیسے کہوں یہ جھوٹ کہ سینے میں دل نہیں
یہ بھی ہے سچ وہ پہلی سی ہلچل یہاں نہیں
نیندوں کو ہم سے بچھڑے زمانے گزر گئے
یادوں سے آج کہنا وہ غافل یہاں نہیں
جو بھی یہاں پہ نکلا محبت کو بانٹنے
دریا میں پھینک آیا کہ سائل یہاں نہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain