اماں اب میرے جانے کا وقت آچکا ہے میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں دشمن سے جنگ لڑ رہا ہوں میں دشمنوں کو بھیڑوں کی طرح کاٹ رہا ہوں پھر میں شہید ہوجاتا ہوں پھر میں اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ کے ہاتھوں کے درمیان پاتا ہوں جنت کے باغوں میں سے کسی باغ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوشی سے مجھے کہتے ہیں آجاؤ آجاؤ خوش آمدید خوش آمدید 20 سال قبل یحیی السنوار نے اسرائیلی جیل سے ایک کتاب لکھی جو شائع ہوئی جس میں انہوں نے یہ خواب اپنی والدہ کے نام کتاب میں ذکر کیا آہ آج واقعی ان کا یہ خواب پورا ہوا اور وہ اللہ کے راستے میں اسی طرح لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اللہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں نازل ہوں آپ پر اے شہید غزہ