مرد کو ہمیشہ یہ کہہ کے معاف کر دیا جاتا ہے کہ وہ مرد ہے کچھ بھی کر سکتا ہے اگر مرد چاہتا ہے کہ اسے با کردار عورت ملے تو پہلے خود ایک مضبوط کردار کا مالک بنے عورت کوئی فرشتہ نہیں کہ اس سے کوئی غلطی نہ ہو اگر کر بھی لے تو اگر مرد کو معاف کیا جا سکتا تو عورت کو کیوں نہیں؟؟؟ دونوں کو خدا نے پیدا کیا ہے برا کوئی بھی نہیں ہوتا برا تب ہوتا جب دونوں اللہ کی مقرر کی گئی حدود کو توڑتے ہیں اپنی اولاد کی تربیت اگر قرآن کے مطابق کرے گے نا تو یقین کیجیے کچھ غلط نہ ہو گا
لوگ کہتے ہیں کہ ایک اچھی لڑکی شادی سے پہلے محبت نہیں کرتی ارے محبت تو یک ان چاہا سا احساس ہے ہو جاتی ہے اچھی لڑکیوں کو بھی لیکن اچھی لڑکیاں ماں باپ کی عزت کا پاس رکھتی ہیں ان کو اگر معلوم ہو جاۓ کہ مل نہیں سکتی تو وہ خود بخود پیچھے ہٹ جاتی ہیں اپنی حدود پار نہیں کرتی
ہمارے معاشرے میں کچھ مردوں کو یہ کہہ کے شیر بنا دیا جاتا ہے کہ وہ مرد ہی سب کر سکتا ہے دنیا والوں نے بھی مرد کے برے کاموں کو یہ کہہ کے ڈھانپ دیا ہے کہ وہ مرد ہے کچھ بھی کر سکتا جو کام کر کے مرد عزت برقرار رکھے ہوۓ ہے وہ کام سوچ کر ہی عورت بد کردار کہلاتی ہے اس دنیا میں مرد اور عورتوں کے جرائم کی سزائیں نا جانے کیوں ایک جیسی نہیں؟ میرے معاشرے کی تلخ حقیقت😢