مخلصی ہے جرم یہاں
ہوسکے تو مخالفت کیجئے !
یہ رونقیں، یہ لوگ، یہ گھر چھوڑ جاؤں گا
اک دن میں روشنی کا نگر چھوڑ جاؤں گا
مرنے سے پیشتر مری آواز مت چرا
میں اپنی جائیداد ادھر چھوڑ جاؤں گا
تو نے مجھے چراغ سمجھ کر بجھا دیا
لیکن ترے لیے میں سحر چھوڑ جاؤں گا
بادل تو بہت ہیں مگر اس شہر میں ہم نے
آنگھوں کے سوا کچھ بھی برستے نہیں دیکھا
.کوئی میری طرح شعر کہہ ہی نہیں سکتا❤
کسی کے پاس تم سا موضوع ہی نہیں جاناں💕
وہ عشق - کفر سے بدتر جو یہ بتا نہ سکے _!
حیات کیا ہے ؟ جنوں کیا ہے ؟ آگہی کیا ہے
خوشبوئے محبت سے معطر ہے بصارت
اک پھول سا چہرہ مرا محبوبِ نظر ہے!
شعلۂ غم کی لپک اور مرا نازک سا مزاج
مجھ کو فطرت کے رویے پہ ہنسی آتی ہے.....
میں نے جتنا تجهے پسند کیا
تو تھا نہیں اتنے کمال کا۔۔!!
اشکوں سے کہو ضبط کے محور سے نہ نکلیں
قانون محبت میں شکایت نہیں ہوتی
یاد تیری اب بھی آتی ہے۔۔۔۔
بری عادت ہے کہاں جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
یقینا زہر کی صورت میں ہے ورنہ
محبت میں رگیں نیلی نہیں پڑتیں..
اب وہ یاد بھی آئے تو چپ رہتے ہیں
کہ آنکھوں کو خبر ہوئی تو برس جائیں گی
*کبھی تم بھی نظر آؤ*
یقین مانو
صبح سے شام تک ھم کو
بہت سے لوگ ملتے ہیں
نگاہوں سے گزرتے ہیں
کوئی انداز تم جیسا
کوئی ھم نام تم جیسا
کسی کی آنکھیں تم جیسی
کسی کی باتیں تم جیسی
مگر تم ہی نہیں ملتے
یقین مانو
بہت بے چین پھرتے ہیں
بڑے بے تاب رہتے ہیں
دعا کو ہاتھ اٹھتے ہیں
دعا میں یہی کہتے ہیں
لگی ھے بھیڑ لوگوں کی
مگر اس بھیڑ میں ہم کو
کبھی تم بھی نظر آؤ
کبھی تم بھی نظر آؤ💕
ھاتھ خالی ہوں تو دانائی کا اظہار نہ کر
ایسی باتوں کا بڑے لوگ برا مانتے ہیں۔۔
لایٔے اپنے عشق کی کوئی مستند دلیل!!!
دو آنسوؤں سے مجھ کو گمراہ نہ کیجیئے۔۔۔
بارہا در پہ ترے ٹھوکریں کھانا ہے قبول
غیر کا مُجھ کو دلاسہ بھی بُرا لگتا ہے
میں خاندان کی پابندیوں سے واقف تھا.!
خدا کا شکر ہے اس شخص نے وفا نہیں کی.!
جدا ہوکے ملے جب بھی
تو پہلے خوب روئینگے...!!!
برائے نام تعلق کسی کا ہم سے تھا
ہمیں خوشی تھی وہ کہتا رہا محبت ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain