مکر گئے ہو نا چاہتوں سے
عادتیں میری خراب کر کے 😥
میں نے مکر جانا ہے محبت سے یک دم
میں نے بچھڑنے کے اشارے نہیں دینے
میں اور التجاۓ غم آپ سے کروں؟
یہ بھیک اس کو دیجیۓ جس کا خدا نہ ہو😏✌️
اُتر رَھی ھیں عجب خُوشبوئیں رَگ و پے میں
یہ کس کو چُھو کے میرے شہر میں صبا آئی؟؟
"پروین شاکر"
اسے کہو کہ مِرا جرم صرف میرا ہے
اسے کہو مِرے شجرے کا احترام کرے
بارش کی طرح ہم پہ برستا رہے کوٸی
مٹی کی طرح ہم بھی مہکتے چلے جاٸیں۔
طبیب دیکھ نہ جانے کیا ہوا آنکھوں کو🤔
سب نظر آتا ہے مگر،، وہ شخص نظر نہیں آتا🤒🤕
💞 کیا خبر تھی کہ اتنی محبت ہو جائے گی تم سے .....!!!
💞 مجھے تو بس تمہارا مسکرانا اچھا لگا تھا .....!!💕
🍁اب فقط عادتوں کی ورزش ھے۔۔۔
روح شامل نہیں شکایت میں۔🖤
ﻣَﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﻧﺎﻡ ﻧﮧ ﻟﻮﮞ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮒ ﭘﮩﭽﺎﻧﯿﮟ
ﮐﮧ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﺎ ﺗﻌﺎﺭﻑ ﮨَﻮﺍ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﮨﮯ
ﺷﻤﺎﺭ ﺯﺧﻢ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﺯ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﺎ
ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺟﺎﻥ ﻣﺮﯼ ﺍﺑﺘﺪﺍ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﮨﮯ
احمد فراز۔۔
🍁پوچھ ........ مت درد کی مسافت کا
دل فقط آہ لکھ کہ ......... بھول گیا،💔
ہمیں یقین ہے امجد نہیں وہ وعدہ خلاف
پر عُمر کیسے کٹے گی ، اگر نہیں آیا
_________________
(امجد اسلام امجد)
وہ ریت کر کے میرے خوابوں کی زمینوں کو
میرے وجود میں ، دریا تلاش کرتا ہے____
گنوا کے مجھ کو کسی عہد خوش گمانی میں
وہ شاید اب کوئی ، مجھ سا تلاش کرتا ہے___
اے وعدہ فراموش تیری خیر ہو لیکن
اک بات میری مان تُو وعدہ نہ کیا کر🌺🌺
فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم
وہ اک دعا میری، جو نامراد لوٹ آئی
زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم
بہت دنوں سے میرے نیم وا دریچوں میں
ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم
جو بے یقیں ہو بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں
تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم
محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ہیں
کبھی یہ ہجر، کبھی یہ وصال کا موسم
کوئ ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسنؔ
ہم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم
محسن نقوی
آپ کا مہمان ہوں میں آپ میرے میزبان
سو مجھے زہرِ مروت تو پلاتے جائیے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain