زندگی کے متعلق ایک ضروری بات یہ ہے کہ آپکے معاملات کو آپ نے خود حل کرنا ہے، اپنے جذبات کو آپ نے خود قابو میں رکھنا ہے، ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی آکر سب کچھ ٹھیک کرے گا۔ زندگی سراسر آپ کی اپنی ذمہ داری ہے اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں اور سلامت رہیں۔
اسے کہنا یہ دنیا ہے ! یہاں ہر موڑ پہ ایسے بہت سے لوگ ملتے ہیں ! جو اندر تک اترتے ہیں ! ابد تک ساتھ رہنے کی ! اکھٹے درد سہنے کی ! ہمیشہ بات کرتے ہیں ! اسے کہنا . . ! یہ دنیا ہے ! یہاں ہر شخص مطلب کی ! حدوں تک ساتھ چلتا ہے . . ! جونہی موسم بدلتا ہے ! محبت کے سبھی دعوے ! سبھی قسمیں ! سبھی وعدے ! سبھی رسمیں ! اچانک ٹوٹ جاتے ہیں !
ہم مکمل فنا نہیں ہوئے بس مدھم پڑتے گئے دن بدن۔۔۔ آہستہ آہستہ۔۔۔ بغیر کسی آخری الوداع یا چیختے ہوئے اختتام کے ہماری ذات کا کچھ حصہ ہر روز بجھتا گیا ، یہاں تک کہ روشنیاں ماند پڑیں مسکراہٹیں تمام ہوئیں اور۔۔۔۔ اداسیوں نے ہمیں ، آ گھیرا۔
اُس شخص سے بڑھ کر تُم سے بیزار اور کون ہو سکتا ہے ، جو یہ پتہ ہونے کے باوجود کہ تُمہاری خُوشی اور غم اُسی سے وابستہ ہے ، تُمہیں دُکھ میں مُبتلا رکھے۔۔
اُس شخص سے بڑھ کر تُم سے بیزار اور کون ہو سکتا ہے ، جو یہ پتہ ہونے کے باوجود کہ تُمہاری خُوشی اور غم اُسی سے وابستہ ہے ، تُمہیں دُکھ میں مُبتلا رکھے۔۔