Damadam.pk
Red0007's posts | Damadam

Red0007's posts:

Red0007
 

یار تُم نے کتابیں پڑھی ہیں
اور اُن میں فقط “لفظ”پڑھے ہیں
تہہ در تہہ چہرے بھی پڑھتے تو اچھا تھا

Red0007
 

جن بچوں کے نام ہم نے سوچے تھے
اب کون سی جماعت میں پڑھتے ہوتے؟
کفن میں جیب کا نہ ہونا تو سمجھ آتا ہے
نکاح نامے میں محبت کا خانہ کیوں نہیں ہے؟

Red0007
 

ماہر نفسیات !
تم جھولتی ہوئی “مُسکراتی “لاش کو دیکھ کر
بلاک ہوئے نمبر پہ وصیت بھیج سکتے ہو؟

Red0007
 

کس فریکونسی سے رویا جائے
کہ چاند پہ چرخہ کاتنے والی بڑھیا
کام چھوڑ کے روٹی پکانے لگ جائے؟

Red0007
 

بلاک ہونے کا صدمہ
میں تو سہہ گیا ہوں
روبوٹ سہہ پائے گا؟

Red0007
 

ماسٹر کی ڈگری لینے والے کو
ٹریفک کے قوانین
یا ایمرجنسی ایگزٹ
بلکہ خوش رہنے کے اصول کہاں پڑھائے جاتے ہیں؟
دُکھ “سُننے” کی مشق کب کروائی جائے گی؟

Red0007
 

گاؤں سے اماں جب کال پہ
“ہیلو” کہتی ہے
اس لفظ کی تاثیر کتنی ٹھنڈی ہے
حکمت میں کہاں لکھا ہے؟

Red0007
 

زمین سے مریخ تک ،مانپنے والے
خیرات لے کر اُٹھائے گے دو قدموں کے درمیان
کتنے نوری سال کا فاصلہ ہوتا ہے؟

Red0007
 

کمپیوٹر کی پروگرامنگ ٹھیک ہے،مگر
کیاتُم میسج پڑھ کے نکلنے والے آنسوؤں کو ڈی کوڈ کر
سکتے ہو؟
یا پھرکنٹرول شفٹ دبا کے
ساری یادیں ڈلیٹ ہو جاتی ہیں؟

Red0007
 

الجبرا کے ماہر لڑکے
تمہارے نزدیک ایکس فقط ایک مُتغیر ہے
ہائے!تُم “ایکس” کی قیمت نہیں جانتے!
خواہشوں کو مجبوریوں پر
تقسیم کرنے والے لڑکے کا دُکھ جانتے ہو؟
المیہ تو یہ ہے کہ
تھیسس لکھنے والے کو فرسٹ ایڈ نہیں آتی!

Red0007
 

جب اگلے سال یہی وقت آ رہا ہو گا
یہ کون جانتا ہے کون کس جگہ ہو گا
تُو میرے سامنے بیٹھا ہے اور میں سوچتا ہوں
کہ آئے لمحوں میں جینا بھی اِک سزا ہو گا
ہم اپنے اپنے بکھیڑوں میں پھنس چکے ہوں گے
نہ تجھ کو میرا نہ مجھ کو تیرا پتا ہو گا
یہی جگہ جہاں ہم آج مِل کے بیٹھے ہیں
اِسی جگہ پہ خدا جانے کل کو کیا ہو گا
یہی چمکتے ہوئے پل دُھواں دُھواں ہوں گے
یہی چمکتا ہوا دِل بجھا بجھا ہو گا
لہُو رُلائے گا وہ دھوپ چھاؤں کا منظر
نظر اٹھاؤں گا جس سِمت جھٹپٹا ہو گا
بچھڑنے والے تجھے دیکھ دیکھ سوچتا ہوں
تو پھر ملے گا تو کتنا بدل چکا ہو گا

Red0007
 

مسیحا آپ ہیں زیرِ علاج، حیرت ہے!
یہ کوئے عشق کے الٹے رواج، حیرت ہے!
میرے دماغ کی بابت بزرگ کہتے ہیں
ذرا سے کھیت میں اتنا اناج، حیرت ہے
ہمارے ہاں تو جو روٹھے اسے مناتے ہیں
تمہارے ہاں نہیں ایسا رواج؟ حیرت ہے!
فراز" دل بھی دُکھاتے ہو اور چاہتے ہو
ضمیر بھی نہ کرے احتجاج، حیرت ہے

Red0007
 

ماضی بھی ہے اداس مرے حال کی طرح
یہ سال بھی گزر گیا ہر سال کی طرح
میں کس کو کیا بتاؤں کہ ہر شخص میرا حال
پوچھے ہے مجھ سے پرسشِ اعمال کی طرح
ہر حال میں ہماری طبیعت بہ فیضِ عشق
نکھری رہی کسی کے خد و خال کی طرح
اس عہدِ نامراد میں ساقیؔ ہمارا فن
بانٹا گیا ہے لوٹے ہوئے مال کی طرح

Red0007
 

نہیں ہے رابطہ لیکن میں صدقہ دیتا رہتا ہوں
وہ ایسے موسم میں اکثر بیمار رہتی تھی

Red0007
 

کبھی کبھی قطع تعلق کے مہینوں بعد لوگ آپ سے
دوبارہ رابطہ کرتے ہیں اِسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ؛
انھیں اپنی غلطیوں کا احساس ہو گیا یے یا آپکی محبت
کھینچ لائی ہے اِس بات کا آسان سا مطلب ہے اُن کے
پاس فلحال اور کوئی آپشن نہیں ہے.

Red0007
 

انا پرست ہونا کوئی بچوں کا کھیل نہیں.
خود پر کنٹرول رکھنا پڑتا ہے...!!!
دل چیخ چیخ کر کچھ مانگ رہا ہوتا اور آپ کو اسے ڈانٹ
ڈپٹ کر چپ کروانا پڑتا
دل و دماغ میں چھڑی سرد جنگ سے لڑنا پڑتا ہے
برداشت کرنا پڑتاہے .صبر لازم ہوجاتا، میرا یقین کیجئے
!انا پرست ہونا بہت تکلیف دہ ہے.

Red0007
 

اور آخر اپنی انا اپنی ناراضگی کو ختم کر کے پھر اس سے
رابطہ کیا ۔عجیب دکھ سا ہوا مجھے لگا تھا اداس
پریشان ہوگا میرے بغیر

Red0007
 

فقط کُچھ دِنوں کی بات ہے ہم آپ کو پِھر کہیں بھی
مُیسّر نہیں ہوں گے۔۔۔

Red0007
 

بہت عجیب رہا یہ سال کسی نے رنگ بدلا
کسی نے اپنی پسند بدلی , اور کسی نے مجھے بدل دیا

Red0007
 

مسئلہ حَل ہُوا چھوڑنے سے مُجھے
میں اُسے اور ہی حَل بتاتا رہا