ضبط کہتا ہے خاموشی سے بسر ہو جائے ،
درد کی ضد ہے کے زمانے کو خبر ہو جائے ۔
تمہیں شاید پتا نہیں پر "یاد " ایک ایسی بےبسی ہے کہ
اس سے چھپنے کی کوئی راہ نہیں۔
عرش تک ہو نہیں سکتی جو رسائی نہ سہی
یہی انسان کی ہے معراج کہ انسان ہو جائے
،ایک کامیاب مرد کے پیچھے
کسی حسین محبوبہ کا انکار ہوتا ہے۔۔
خوبصورت روحیں بدصورت تجربات سے تراشی جاتی ہی۔
اپنی پوری زندگی کو ایک ہی وقت میں سوچ کر خود کو پریشان مت کرو۔
اس نے پوچھا کونسا تحفہ ہے من پسند
میں نے کہا وہ رات جو اب تک ادھار ہے
میں نے خدا کی طرف بھیجا ہے ایک خالی خط ...
کچھ بھی نہیں بتایا اُس کو کیونکہ سب جانتا ہے وہ
آج مجھے ہوا سے آپ کی خوشبو آئی، مَیں نے شکرانے میں دل ہی ہوا کو پیش کر دیا
غضب کی دھوپ تھی اپنائیت کے جنگل میں
شجر بہت تھے مگر کوئی سایہ دار نہ تھا
یہ حقیقت ہے کہ ضرورت پوری ہونے کے بعد پھول بھی ٹھکرا دئیے جاتے ہیں۔۔۔
ہمارے من پسند شخص میں اتنی تو اہلیت ہونی چاہیے، کہ خود سے منسلک ہر شخص کے سامنے ہمارا مان رکھ سکے
میں شاید تمہاری کہانی میں مستقل رہنے
والا نہیں ہوں لیکن میں وہ بہترین عارضی شخص ضرور بنوں گا جسے تم ہمیشہ یاد
رکھو گی
خط بھیج دیتے ہو مجھے خود کیوں نہیں ملتے
آدھی ہے تو کیا خط کو ملاقات مان لوں۔۔۔
توں اچانک جو کسی روز مجھے مُڑکر دیکھے۔۔۔۔
میں تجھے عمر کا ٹھہرا ہوا۔۔۔۔لمحہ لکھوں۔۔۔۔۔۔۔
ملاوٹ ہے تمہارے عشق میں عطر اور شراب کی ۔
کبھی ھم مہک جاتے ہیں اور کبھی ھم بہک جاتے ہیں
موسم بہت ٹھنڈا ہے
چلو کچھ خواہشوں کو اگ لگاتے ہیں
بہترین مُحبت یہ ہے!
کہ تم کسی شخص سے مُحبت کرو یہ جانتے ہوۓ بھی کہ
وہ تمھارا نہیں ہو سکتا اور اُسے خوش دیکھنے کی تمنّا کرو"_
دید کی جھولی کہیں خالی نہ رہ جاۓ عدیم
ہم نے آنکھوں میں تیرے جانے کا منظر رکھ لیا
وہ جو بولے تو لگے خوشبو کو لہجہ مل گیا
وہ ہنسے تو یوں لگے جیسے محبت ہنس پڑی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain