کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا
بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا
🙂🙂🙂💔💔💔
بظاہر سب کچھ ٹھیک دکھتا ہے پر شاید کبھی کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔۔شاید زندگی کا نام ہی بھٹکنا ہے اور بھٹک بھٹک کر مر جانا۔۔۔ایک دن مرنے کے لیے ساری عمر اس زندگی کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ۔
سب کہتے ہیں میں بہت بے حس ہوں ۔شاید ہوں بھی لیکن پتہ نہیں کیوں آج کل چھوٹی چھوٹی بات پر آنسو آ جاتے کبھی آنکھوں تک پہنچ جاتے تو کبھی دل پہ گر جاتے ہیں کوئی خاص وجہ بھی سمجھ نہیں آتی لیکن دل بھی بہت اداس رہنے لگا ہے ۔کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں تنہا کسی صحرا میں تپتی دھوپ میں کھڑی ہوں جہاں سے کوئی سایہ نظر نہیں آتا ۔
بظاہر تو سب اپنے ساتھ ہیں پاس ہیں لیکن پھر بھی پتہ نہیں کیوں ایسا لگتا ہے بلکل تنہا ہوں جیسے آسمان پہ اتنے ستاروں کے ہوتے ہوے بھی چاند تنہا ہی ہوتا ۔۔
سمجھ نہیں آتی کس دکھ سے دل پھٹنے لگا ۔سب اچھے ہیں پر شاید میں ہی اچھی نہیں ہوں جو تکلیف میں رہتی ہوں ۔😭😭
مجھے ایسا لگتا ہے میں مر جاؤں تو شاید سکون پا لوں ۔۔ایسا نہیں ہے کے مجھے اللّه پہ بھروسہ نہیں ہے صرف اسی ذات پہ ہی تو بھروسہ ہ😭 پھر بھی تکلیف بہت ہے
بہت سے بھی بہت زیا
میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا ہے کہ انسان کو کبھی بھی حساس نہیں ہونا چاہیئے ایک حساس انسان سب سے زیادہ مشکلات اپنی ذات کے لیے پیدا کرتا ہے ایسی ایسی باتوں پر گھنٹوں سوچتا اور روتا ہے جو شاید کسی نارمل انسان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں.....!
🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain