کسی کی آنکھ پُر نم ہے, محبت ہوگئ ہوگی زباں پر قصہ غم ہے, محبت ہوگئ ہوگی کبھی ہنسنا کبھی رونا, کبھی ہنس ہنس کے رو دینا عجب دل کا یہ عالم ہے, محبت ہوگئ ہوگی خوشی کا حد سے بڑھ جانا بھی اب اک بے قراری ہے نہ غم ہونا بھی اک غم ہے, محبت ہوگئ ہوگی کبھی آنکھوں ہی آنکھوں میں وہ باتوں کا بتا دینا کبھی تکرار باہم ہے, محبت ہوگئ ہوگی کسی کو سامنے پاکر کسی کے سرخ ہونٹوں پر انوکھا سا تبسم ہے, محبت ہوگئ ہوگی جہاں ویران راہیں تھیں جہاں حیران آنکھیں تھیں وہاں اب پھولوں کا موسم ہے, محبت ہوگئ ہوگی (آبِ حیات عمیرہ احمد)
بڑے اسرار پوشیدہ ہیں اس تنہا پسندی میں یہ مت سمجھو کہ دیوانے جہاں دیدہ نہیں ہوتے اور تعجب کیا اگر اقبال دنیا مجھ سے نا خوش ہے 🍂بہت سے لوگ دنیا میں پسندیدہ نہیں ہوتے (علامہ اقبال)
اٹیچمنٹ سب کو ہو جاتی ہے کسی کے گڈ مارننگ کے میسج سے کسی کے صرف یہ پوچھنے سے کیا تم ٹھیک ہو روز باتیں ہونے لگتی ہیں مسائل بانٹے جاتے ہیں بھوک پیاس کی فکر ہونے لگتی ہے کچھ دنوں بعد آہستہ آہستہ شوق کم پڑ جاتا ہے یہ پوچھنے کا کہ تم آف لائن کیوں تھی تم ٹھیک ہو یا نہیں وقت آگے بڑھتا ہے تو لوگ بھی بڑھ جاتے ہیں وہ پہلے سے زیادہ میچیور ہو جاتے ہیں رابطے گھٹا دیتے ہیں اور ایک دن اس انسان کی کنورزیش آپ کی چیٹ لسٹ سے ختم ہوجاتی ہے مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟ بیزاریت کیوں ہوتی ہے؟ کیوں کہ آپ ایک دوسرے کو کم وقت میں .بہت زیادہ جان لیتے ہیں
کسی انسان کو ماپنے کا پیمانہ اسکی شکل، ہنر یا اس کے پاس موجود نعمتیں نہیں ہوتیں انسان کا پیمانہ ہے اس کا کردار...اس کی ایمانداری...اس کی دانائ ...اس کی وفا ...اس کی محبت ...سچی دوستی 🌸♡...اور یہی ہے انسان کی میراث
Shadi k bad lrki ki prhai khatam,uski social life khatam,uska friends k sath milna khatam...jahan shadi se pehle kaha jata tha k sare shoq pore krna shadi k bad, wahan sun'ne ko milta ha k sare shoq tmhare shadi se pehle k the ab mature ho jao...😢
ہر کوئ اپنے دل کی بات ہر کسی سے نہیں کہہ سکتا ان سے ہی کہہ سکتا ہے جن پر اسے بھروسا ہوتا ہے اگر کوئ آپ پر بھروسہ کرتے ہوۓ اپنے دل کی بات کہہ دے، تو آپ کا یہ فرض بن جاتا ہے کہ اس بھروسے کو کبھی ٹوٹنے نہ ✨...دیں
...مکمل دو ہی دانوں پر ...یہ تسبیحِ محبت ہے ...جو آئے تیسرا دانہ ...یہ ڈوری ٹوٹ جاتی ہے ...اور متعین وقت ہوتا ہے ...محبت کی نمازوں کا ...ادا جن کی نکل جائے ...قضا بھی چھوٹ جاتی ہے ...اور محبت کی نمازوں کی ...امامت ایک کو سونپے ...اِسے تکنے اُسے تکنے سے ...نیت ٹوٹ جاتی ہے ...اور محبت دل کا سجدہ ہے ...جو ہے توحید پر قائم ...نظر کے شرک والوں سے ❤...محبت روٹھ جاتی ہے
میں نے بہت سے دوست بنائے "کچھ بہت خاص" "کچھ بہت پیارے" ایک سے تو مجھے محبت بھی بہت تھی کچھ ملک چھوڑ گئے تو کسی نے شہر بدل لیا کسی نے مجھے چھوڑ دیا اور کسی کو میں نے کچھ دوستوں سے رابطہ ہے کچھ سے نہیں کوئی اپنی انا کی وجہ سے رابطہ نہیں کرتا کہیں میری انا ملنے سے روکتی ہے وہ سب جہاں بھی ہیں، جیسے بھی ہیں میں اب بھی انہیں چاہتی ہوں، یاد کرتی ہوں کیونکہ میں نے ان کے ساتھ زندگی کے یادگار دن گزارے ہیں۔۔۔ ✨❤مشعل جنید عبد اللہ