آج بڑی دیر بعد ایک پرانی محبوبہ سے بات ہوئی تو کہتی کہ کافی بدل گئے اور میچور ہوگئے ہو۔ میں نے کہا کہ میں تو شروع سے ہی ایسا ہوں تو "اچھا" کہہ کر چپ ہوگئی . کچھ دیر بعد اس نے مجھے کسی کی چیٹ کے سکرین شاٹس سینڈ کیئے تو میں پڑھ کر بولا "یہ کون چھچھورا اور شدید ترسا ہوا انسان ہے۔ تو ہنس کر بولی "اکھاں کھول کے ویکھ، ترے ہی پرانے میسجز نیں ٹھرکیا۔"😁😜
انسان واقعی تھک جاتا ہے، بیٹھے بیٹھے، ویلا رہتے رہتے، موبائل استعمال کرتے کرتے۔ اسی لیے میں سوچ رہا ہوں کہ اللہ ایک عدد معشوقہ دے تاکہ میرا وقت گزر جایا کرے
رشوت خور سرکاری ملازم گھر آیا تو مرغی پکی ہوئی تھی۔ اس نے کہا "میں تو صبح گوبھی لے کر دے گیا تھا اپ نے وہی پکا دینی تھی" بیوی نے بتایا کہ پڑوسن ماسی رسولاں مرغی کا گوشت دے گئی تھی اس لئے یہ پکا دی۔ شوہر نے صبح ماسی رسولاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کوئی کام شام ہو تو بتانا ۔ ماسی نے کہا "پتر میرے کہڑے زمیناں تے مربعے نے ۔۔۔۔ صبح اٹھی ہوں تو ڈربے میں مرغی مری پڑی تھی میں نے سوچا کہ تم لوگ پہلے کون سا حلال کھاتے ہو اس لیے ضائع کرنے کی بجائے صاف کر کے تمہارے گھر دے آئی۔۔"