💐🌷 * .فرمان الہی. *🌷💐 💐 * {القرآن} * 💐 وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ یَخۡشَ اللّٰہَ وَ یَتَّقۡہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ ﴿۵۲﴾ " جو بھی اللہ تعالٰی کی اس کے رسول کی فرماں برداری کریں خوف الٰہی رکھیں اور اس کے عذابوں سے ڈرتے رہیں وہی نجات پانے والے ہیں ۔ " سورة النور آیت نمبر: 52 اللہ پاک ھم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے- آمین
🌹*.حدیث مبارکہ.*🌹 🌷* {صلی اللہ علیہ وسلم} *🌷 " ابوقتادہ ربعی رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: میں نے آپ کی امت پر پانچ ( وقت کی ) نماز فرض کی ہیں اور میری طرف سے یہ وعدہ ہے کہ جو ان کے وقتوں پر ان کی محافظت کرتے ہوئے میرے پاس آئے گا، میں اسے جنت میں داخل کروں گا، اور جس نے ان کی محافظت نہیں کی، میرا اس سے کوئی وعدہ نہیں ۔ " حدیث # 430 (سنن ابو داؤد) اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ اللہ پاک ھم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے- (آمین)