میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان* عالم اسلام کی علمی و روحانی شخصیت، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر،جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری کے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر چند روز علالت کے بعد ستاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ آپ کی نماز جنازہ ان شاءاللہ آج تیس جون بروز بدھ بعد نماز عشاء رات جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ کراچی (30/جون 2021ء) وفاق المدارس العربیہ کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی اور عبقری شخصیت تھے،آپ کے انتقال کی خبر سے پوری دنیا میں آپ کے لاکھوں شاگردوں میں غم کی لہر دوڑ گئی