Damadam.pk
S+S+H_143's posts | Damadam

S+S+H_143's posts:

S+S+H_143
 

"محبت میں انکار نہیں ہوتا“
محبوب جب کہے کہ سجدہ واجب ہے، تو کربلا کا میدان ہو یا آدم کے دیدار کا سجدہ، سجدہ کیا جاتا ہے-
اگر محبوب صبر کا تقاضا کرے-
تو پھر شدید بیماری کا عالم ہو، یا بیٹے کی جدائی کا صدمہ، صبر کیا جاتا ہے-
اور اگر سامنے آگ ہو-
اور عشق ثابت قدمی کا خواہش مند ہو تو، آگ میں بھی بلا خوف و خطر کود لیا جاتا-
اور اگر محبوب دوران نماز قبلہ بدلنے کا حکم دے، تو سوال کیۓ بغیر کہ کیوں بدلنا ہے؟؟ باجماعت قبلہ بدل لیا جاتا ہے-
کیوں کہ محبت میں انکار نہیں ہوتا ۔

S+S+H_143
 

ﺑﮩﺎﺭ ﺭُﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﺎﮌ ﺭﺍﺳﺘﮯ ،
ﺗﮑﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺭﻭ ﭘﮍﻭ ﮔﮯ …
ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﻮ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻣﺤﺴﻦ ،
ﺳﺠﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺭﻭ ﭘﮍﻭ ﮔﺌﮯ
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﻭﻋﺪﻭﮞ ﻧﮯ ﯾﺎﺭ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ،
ﺗﺒﺎﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﭽﮫ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ …
ﮐﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ،
ﺩﻏﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺭﻭ ﭘﮍﻭ ﮔﮯ …
ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺤﺒﺖ
ﺍﺟﺎﮌ ﺩﮮ ﮔﯽ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﯽ …
ﮐﮯ ﭼﺎﻧﺪ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ،
ﻣﻼ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺭﻭ ﭘﮍﻭ ﮔﮯ …
ﺑﺮﺳﺘﯽ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﯿﮟ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ،
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﺘﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ …
ﮐﺴﯽ ﻭﻟﯽ ﮐﮯ ﻣﺰﺍﺭ ﭘﺮ ﺟﺐ
ﺩﻋﺎ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺭﻭ ﭘﮍﻭ ﮔﺌﮯ … ! !
❤❤

S+S+H_143
 

اگر آپ اُڑ نہیں سکتے تو، دوڑو
اگر آپ دوڑ نہیں سکتے تو، چلو
اگر آپ چل نہیں سکتے تو، رینگو
پر آگے بڑھتے رہو ...
اپنی سوچ اور سمت کو درست رکھیں.
کامیابی آپکے قدم چومے گی.
راستے پر کنکر ہی کنکر ہوں تو ایک اچھا جوتا پہن کر
اس پر بھی چلا جا سکتا ہے.
لیکن اگر ایک اچھے جوتے کے اندر ایک بھی
کنکر ہو تو ایک صاف ستھرے راستے پر بھی
کچھ قدم چلنا مشکل ہو جاتا ہے.
*یعنی*
باہر کے چیلنجوں سے نہیں...
ہم اپنی اندر کی کمزوریوں سے ہارتے ہیں.
ہماری سوچ اور خیالات ہی ہمارا مستقبل طے کرتے ہیں.

S+S+H_143
 

کچھ نفرتوں کی نذر ہوا میرا یہ وجود
باقی جو بچ گیا تھا محبت میں مر گیا

S+S+H_143
 

کبھی یاد آؤں تو پوچھنا
ذرا اپنی فرصتِ شام سے
کِسے عِشق تھا تیری ذات سے
کِسے پیار تھا تیرے نام سے
ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا
جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا
وہ جو جی اُٹھا تیرے نام سے
وہ جو مر مٹا تیرے نام پے
ہمیں بے رُخی کا نہیں گلہ
کہ یہی وفاؤں کا ہے صلہ
مگر ایسا جرم تھا کونسا ؟
گئے ہم دعا ؤ سلام سے
کبھی یاد آؤں تو پوچھنا
ذرا اپنی فرصتِ شام سے

S+S+H_143
 

کیا پوچھتے ہو تیرے ہجر میں کیا سوچتے ہیں
سجا کے تم کو نگاہوں میں سدا سوچتے ہیں
تیرے وجود کو چھو کر جو گزری ہے کبھی
ہم اس ہوا کو بھی جنت کی ہوا سوچتے ہیں
یہ اپنے ظرف کی حد ہے کے فقط تیرا لحاظ
تیرے ستم کو مقدر کا لکھا سوچتے ہیں
میرا اس شہر عداوت میں بسیرا ہے جہاں
لوگ سجدوں میں بھی لوگوں کا برا سوچتے ہیں
کس قدر ہم بھی ہیں نادان محبت میں
تیرے اخلاص کو ہم تیری وفا سوچتے ہیں۔

S+S+H_143
 

بہت دنوں سے نہیں اپنے درمیان وہ شخص
اُداس کرکے ہمیں چل دیا کہاں وہ شخص
وہ جس کے نقشِ قدم سے چراغ جلتے تھے
جلے چراغ تو خود بن گیا دھواں وہ شخص
قریب تھا تو کہا ہم نے سنگدل بھی اُسے
ہوا جو دور تو لگتا ہے جانِ جاں وہ شخص
اُس ایک شخص میں تھیں دلربائیاں کیا کیا
ہزار لوگ ملیں گے مگر کہاں وہ شخص
وہ اس کا حسنِ دلآرا کہ چپ گناہ لگے
جو بے زباں تھے انھیں دے گیا زباں وہ شخص
یہ اس لیے کہ چمن کی فضا اُداس نہ ہو
رہا ہے قیدِ قفس میں بھی نغمہ خواں وہ شخص
چھپا لیا جسے پت جھڑ کے زرد پتوں نے
ابھی تلک ہے بہاروں پہ حکمراں وہ شخص
ہمیں تو پیاس کے صحرا میں گنگناتے ہوئے
دکھائی دیتا ہے اِک بحرِ بیکراں وہ شخص
صدف ؔ کیسے بھلائیں ہم اہلِ درد اُسے
دلوں میں چھوڑ گیا اپنی داستاں وہ شخص

S+S+H_143
 

اے اذیت جان چھوڑدے میری
میرا وجود اب زندہ لاش ہے
میری روح چھلنی ہے کچھ خوابوں سے
میں زندہ ہوکے بھی نہیں ہوں زندہ
تجھے ملے گا کیا آزما کے مجھے
اے اذیت جان چھوڑ دے میری
میرے زخم میری روح میں گڑے ہیں
میری سانسیں بھی ناسور ہیں
میں اب منتقل ہونے کو ہوں
کچھ دن تو بخش دے مجھے
اے اذیت جان چھوڑ دے میری
مجھ میں اب تڑپنے کی ہمت نہیں رہی
سچ پوچھو تو میں فنا ہوچکا ہوں
میں ایک بار پھر جینا چاہتا ہوں
تجھے کیا ملے گا تڑپاکے مجھے
اے اذیت جان چھوڑ دے میری

S+S+H_143
 

لوگوں کو تھوڑی سپیس دیناسیکھیں وہ ہروقت آپ کےساتھ نہیں رہ سکتے وہ بھی انسان ہیں آپ کے ہر بار آواز دینے پر نہیں آسکتے آپ خود بھی ہر وقت اپنی موجودگی کا احساس دلانا چھوڑ دیں جو کام موجودگی نہیں کر پاتی وہ اس جگہ سے آپ کی غیر موجودگی کرجاتی ہے کبھی کبھی کمی محسوس ہونا اچھاہوتاہے اس سے ہمیں اپنی برداشت کا پتالگ جاتا ہے کہ ہم کتنا عادی ہوچکےہیں کسی چیز یا انسان کے یاپھر مستقل کمی سے ہم پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں ,پر انسان نے اکثر خود کو دھوکے میں رکھا ہوتا ہے وہ سمجھتا ہے میں addicted ہوں لیکن ایسا نہیں ہوتا آہستہ آہستہ ہم نارمل لینا شروع کردیتے ہیں ہر اس انسان یا چیز یا پھر کسی عادت کو بس تھوڑی سی سپیس کی ضرورت ہے آپ کو آپ کے دماغ کو ___🌸

S+S+H_143
 

تم میرے پُر خلوص جذبات کا قرض کس طرح اتارو گے..؟
میں نے جتنے الفاظ تم سے کہے اور تم نے نظر انداز کر دیئے... خاموش رھے... کتنے قرض دار ھو نا تم میرے..! اور تمہیں پتہ ھے کہ روپے پیسے کے مقروض کبھی نہ کبھی قرض اتار لیتے ھیں... لیکن کسی کے جذبات کے... باتوں کے مقروض کبھی بھی قرض نہیں اتار سکتے...
یاد رکھنا تم..!
تم قرض دار ھو میرے...🔥🚩✌️

S+S+H_143
 

کبھی یہ مت سوچنا کہ یاد _______نہیں کرتے ہم....💔
💔رات کی آخری اور ________صُبح کی پہلی سوچ ہو تم.....

S+S+H_143
 

عشق کیوں ؟
ایک بار حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ سے کسی نے پوچھا عشق کیوں ہوتا ہے؟
کسی انسان کو کوئی انسان اتنا اچھا کیوں لگتا ہے کہ اسکے سامنے ساری کائنات کچھ نہیں لگتی؟
امام جعفر صادق رضی اللہ نے جواب دیا میں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہتے سنا ہر انسان کے اندر الله تعالى کی کوئی نہ کوئی صفت ضرور موجود ہوتی ہے
کوئی رحم دل ہوتا ہے کوئی سخی ہوتا ہے تو کوئی عادل ہوتا ھے کوئی شجاع ہوتا ہے
انسان اپنے اندر پائے جانے والے اوصاف کی خوشبو کسی دوسرے میں محسوس کرتا ہے تو اسکی طرف مائل ہونا شروع ہوجاتا ھے اور اس سے بات کرنا اسے دیکھنا اور اس سے ملنا اسے اچھا لگتا ہے اسے یہ لگتا ہے یہ میرا اور میں اسکا ہوں دراصل وہ خود کو اس میں اور اپنے آپ میں اسکو دیکھتا

S+S+H_143
 

ﻏﻠﻂ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺍﻧﺴﺎﮞ ﮐﺎ ﻣﻘﺪﺭ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﺍﮔﺮ ﻗﺴﻤﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﻓﻘﻂ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﺎ ﮨﯽ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ﺟﺬﺑﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ
ﻭﮔﺮﻧﮧ ﺩﻟﺮﺑﺎ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺩﻟﺒﺮ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
🥀🥀

S+S+H_143
 

💞رمضان المبارک کی اکیسویں سحری اور تیسرا یوم الجمعہ مبارک ھو💞
🧡یــہ رمضــان کـی راتیــں،🧡
💙یــہ ربّــــــ کـی عــنائتـیں
یــہ رحمتــوں کا نــزول،💙
🌀یــہ نیکیــوں کا حصـــول⁦🌀
🍒یــہ عبـــادتـــــ کا شــوق،🍒
🍁یــہ تــــلاوتـــــ کا ذوق🍁
🌴 یــہ گنـاھــوں ســے دوری،🌴
🍂یــہ تمـــام راتیــں نــوری🍂
🌹یــہ تـراویـح کے سلسلـے،🌹
🍃یــہ بخشــش کے مـرحلـے🍃
📿پپاس مـــاہِ_مقــدس کــے صـدقـے📿
🥀🌿 رمضـان نیکـیوں مــیں تـرقـی کـرنـے کیلئے سـب ســے مــوزوں تـرین مہیــنہ ھـے، اللّٰـہ کـرے ھــم رمضــان کـی بـــرکــتوں ســے اپـنی جھــولیـاں بھــرنـے والــے ھــوں۔ 🌿🥀
💚💛اے ربِّـــــ کـائنــات ھمیـں مانگنـے کـا سلیـقہ نہیـں آتــا، پھــر بھـــی ھــر روز ھاتھ پھیـلائے۔اس یقیــن کـے ساتھ تجھ سـے مانگت

S+S+H_143
 

*🥀ایک بات کہوں..........🌹*
*🌨یه جو رشتے ھیں نه ماں باپ بھائی بہن بیوی بچے ان رشتوں میں رحمان نے رحم ڈال دیا ھے اور وہ رحم محبت بن کر ھمارے خون میں دوڑتے ھیں*
*💐ان رشتوں سے محبت کرنے والے کبھی محبت کرنا نہیں چھوڑتے ،*
*💐کبھی پرواہ کرنا نہیں چھوڑتے ،*
*💐اگر وہ بدلتے بھی ہیں تو بس اتنا کہ آپ سے اپنے حق کے لیئے لڑنا چھوڑ دیتے ہیں ،*
*💐آپ کے دیئے گئے درد و غم پر آپ سے سوال کرنا چھوڑ دیتے ہیں ،*
*💐چپ چاپ سہنا شروع کر دیتے ہیں*
*💧اور بھلا وہ کر بھی کیا سکتے ہیں💕*
*💥آپ سب کا کیا خیال ھے

S+S+H_143
 

کامیابی کا اصل راز ان عربی اشعار میں مسطور ہیں ...
یا خادم الجسم کم تسعیٰ لخدمته
أتطلب الربح فى ما فيه خسران
إنہض الى الروح واستکمل فضائلھا
فأنت بالروح لا با لجسم انسان
ترجمہ..................
اے جسم اور بدن کے خدمت میں مشغوغ انسان اس جسم کا خدمت آپ کب تک کروگے........
اے انسان تو ایسے چیز میں کامیابی ڈھونڈتے ہو جو ناکامی کو لاتی ہیں جو جسم کا خدمت اور روح سے غفلت ہے ..........
اپنے روح کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور روح کے کامیابی کیلئے انکے فضائل کو پورا کرو.........
اسلئے کہ اے انسان تو کمال جسم کی وجہ سے نہین بلکہ سعادت روح کی وجہ سے انسانی امتیازات کا مستحق بنتے ہو..........

S+S+H_143
 

🌹ہماری زبانوں کو لگا یہ چسکا لوگوں کی زندگی کی ساری مٹھاس چھین لیتا ھے
وہ جو کہتے ہیں کہ تلوار کا زخم ٹھیک ہوجاتا ھے،
لیکن زبان کا لگا گھاؤ ٹھیک ہونے میں لمبا وقت لگتا ھے
زبان کے یہ زخم بعض اوقات تو اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ لوگ اپنے آپ سے جینے کا حق چھین لیتے ہیں۔
کیا کبھی ہم نے سوچا کہ یہ اخلاقی پستی اور نفسیاتی گراؤٹ کتنے لوگوں کا قتل کر رہی ھے؟
اس لیے رُکیے! اپنے آپ کو سنبھالیے،
شاید آپ کو پتہ بھی نہیں کہ آپ اپنی قبر کا ایندھن زبان کے نشتر سے حاصل کر رہے ہیں
سو ایک بار سوچیے،
جب سوچ لیں تو پھر رُک جائیے،
اگر آپ کو کہیں تھوڑا سا بھی شک ہوجائے کہ آپ کی بات سے کسی کی دل آزاری ہوگی تو پھر چپ ہوجائیے

S+S+H_143
 

🌹شکر ادا نہ کرنا بھی ایک بیماری ہوتی ہے
ایسی بیماری جو ہمارے دلوں کو روز بروز کشادگی سے تنگی کی طرف لے جاتی ہے
جو ہماری زبان پر شکوہ کے علاوہ اور کچھ آنے ہی نہیں دیتی
اگر ہمیں اللّه کا شکر ادا کرنے کی عادت نہ ہو تو ہمیں انسانوں کا شکریہ ادا کرنے کی بھی عادت نہیں پڑتی
اگر ہمیں خالق کے احسانوں کو یاد رکھنے کی عادت نہ ہو تو ہم کسی مخلوق کا احسان بھی یاد رکھنے کی عادت نہیں سیکھ سکتے

S+S+H_143
 

پروموشن پالیسی
1۔ نہم اور گیارہویں کا امتحان نہیں ہو گا۔ اگلے سال دہم اور بارہویں کے امتحانات کے نمبروں سے نہم اور 11th کے نمبر لگیں گے۔
2۔ دہم اور بارہویں کے نتائج سابقہ نہم اور گیارہویں کے نتائج پر ہوگے۔ ان کلاسز کے نمبر سابقہ نتائج سے 3فیصد زیادہ شمار ہوں گے۔
3۔ جن طلبا کی ایک یا دو سپلی ہیں۔ وہ بھی پاس شمار ہوں گے۔
4۔ جن طلبا کی 3 یا زائد سپلی ہیں۔ اور جن طلبا نے کمپوزٹ امتحان(کمبائن امتحان) دینا تھا۔ یا جو بچے مارکس improveکر رہے تھے، کا سپیشل امتحان ستمبر سے اکتوبر کے درمیان ہو گا
5۔ اگر دہم یا بارہویں کا کوئی طالب علم سمجھتا ہے کہ اس اسکیم سے ملنے والے نمبر ٹھیک نہیں ۔ اگر امتحان لیا جاتا تو زیادہ نمبر لے سکتا تھا۔ تو وہ بھی اسپیشل امتحان میں شرکت کر سکتا ہے۔
اسپیشل امتحان میں شرکت کےلیے بورڈ کو یکم جولائی تک بتانا ہو گا۔

S+S+H_143
 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
. ·•☆⚖☆•· ▁▁▂▃★━╯﷽╰━★▃▂▁▁
🌹 *_دٙرس قُــرآن_* 🌹
─━━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━━─
🌹🌿 *_سُـورٙة ال عـمــران_*🌿🌹
🌼 *أَعُوذُ باللَّهِ مِنَ الشَّيطانِ الرَّجیم*
📜میں پناہ میں آتا ہوں اللہ تعالٰی کی شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے
🌼 *بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ*
📜 ```اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا ہے
🌼 *وَ لَا تَہِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۳۹﴾*
📜 *139* اور نہ تم ہمت ہارو اور نہ غم کرو اور تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو
🌼 *اِنۡ یَّمۡسَسۡکُمۡ قَرۡحٌ فَقَدۡ مَسَّ الۡقَوۡمَ قَرۡحٌ مِّثۡلُہٗ ؕ وَ تِلۡکَ الۡاَیَّامُ نُدَاوِلُہَا بَیۡنَ النَّاسِ ۚ وَ لِیَعۡلَمَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ یَتَّخِذَ مِنۡکُمۡ شُہَدَآءَ ؕ