گدھادنیاکاسب سے شریف جانور ہےاورشریفوں میں اس کا اعلی مقام ہے ۔گدھے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے سامنے آپ کچھ بھی کرلیں اسےکوئی فرق نہیں پڑتاحیوانات کےایک ماہرکا کہنا ہے کہ گدھوں کو گدھا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ گدھے ہوتے ہیں! گدھا ایک کثیرلمقاصد قسم کی چیز ہے اسکے نام سےلیکر اسکی ذات تک ہر چیز قابل استعمال ہےگدھےخوشی اور ناراضگی کااظہارایک ہی طریقےسےکرتے ہیں گدھے سے آپ دشمنی رکھیں یا نہ رکھیں گدھے کوآپ سے دشمنی ضرورہوتی ہےوہ جانتا ہے کہ آپ اس سے گدھوں کی طرح کام لیں گےاس لیےوہ آپکو پرے رکھنے کی ہر ممکن کوشش ضرورکرتاہے اگر آپ ایک گدھے کو دیکھ لیں توسمجھ لیں کہ آپ نےسارےگدھےدیکھ لیے کیوں کہ سبھی گدھے ایک جیسےہوتےہیں ممکن ہےایسا بھی ہو کہ آپ گدھے کودیکھ کرکہیں یہ گدھا تو میں نے پہلےبھی کہیں دیکھاہے اور ہو سکتا ہے گدھا بھی یہی سوچ رہا ہو