سخت روییّے بات تو منوا دیتے ہیں مگر دِلوں میں فاصلے بڑھ جاتے ہیں، جب رہنا ساتھ ہو تو دونوں طرف رویّوں میں لچک ہونی چاہیے کہ کچھ منوا لیا جائے اور کچھ مان گئے، یہ ہی مثبت رویّہ رشتوں میں تازگی کو برقرار رکھتا ہے کیونکہ جہاں اَنا ہو ، وہاں صرف پچھتاوا اور تلخیاں ہوتی ہیں ۔۔۔ مزاج کی نرمی میں ہی خیر و بھلائی ہے...!
نئے حالات پر اب میں پرانے سال پہنوں گی گزشتہ کو میں اوڑھوں گی کہیں امسال پہنوں گی میں پہنوں گی سبھی لمحے سبھی الفاظ ماضی کے میں گزرے موسموں کے پھر سنہری جال پہنوں گی اک الماری میں یادیں ہیں نکالوں گی انھیں پھر سے پڑھوں گی خط وہ پھر سارے وہی پھر شال پہنوں گی تیری یادیں جو آئیں تو نہیں ہوں گی کنارہ کش کبھی بھی ضبط کی خود پر نہ اب میں ڈھال پہنوں گی سجاؤں گی نہ چہرے پر غم دوراں غم جاناں میں بینا اب کبھی نہ گردش احوال پہنوں گی