شام کی آخری پرواز سے آ سکتی ہو تم میرے شہر سے ہو کر بھی تو جا سکتی ہو فون کرنے میں ججھک ہیں تو مجھے میسج میں آمد و رفت کے اوقات بتا سکتی ہو اور میں نے جس جس کو چاہا ہے بہت چاہا ہے میں نے جس جس کو چاہا ہے بہت چاہا ہے تم کسی ایک سے تصدیق کروا سکتی ہو کل میں ایک خواب کسی آنکھ میں بھول آیا تھا کیا تم اس خواب کا انجام بتا سکتی ہو؟