*_اذان فجر سے پہلے بیدار ہونا ۔۔۔ تہجد کی آٹھ یا بارہ رکعات پڑھنا ۔۔ تہجد کے وقت کے آخری لمحات میں گڑگڑا کر دعائیں کرنا ۔۔ پھر نماز فجر تک تلاوت ، ذکر اور تسبیحات میں مشغول رہنا ۔۔۔ نماز فجر مسجد میں باجماعت ادا کرنا ۔۔ نماز فجر کے بعد سے اشراق تک ذکر و تلاوت میں مشغول رہنا ۔۔ اشراق کا وقت داخل ہو جاۓ تو دو نفل اشراق اور دو نفل صلاۃ الحاجت کے پڑھ کر اپنے دن کا آغاز کرنا ۔۔ یہ ایک باسعادت زندگی کا بہترین انداز ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو زندگی کے باقی ماندہ ایام کے اس طرح کے آغاز کی توفیق عطا فرمائیں_*
*_🌼اے اللّٰه ! تُو جانتا ہے کہ ہمارے دل کہاں کہاں سے زخمی ہیں بس تُو انہیں یوں ٹھیک کر کہ زخموں کے آثار باقی نہ رہیں....🤲🏻_* *_🌼 آمین اللّٰھم آمین" 🌼_*
*_اپنے دوستوں کو چن لیجیۓ_* *_رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "آدمی اپنے دوست کے دین پہ ہوتا ہے،پس تم میں سے ہر شخص کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس کو دوست بنا رہا ہے؟"_* *_(ابو داؤد)_* *_بہنو بھائیوں ! اگر آپکی دلی دوستی کسی نیک، دیندار، پرہیزگار سے ہے تو اسکا اثر آپ پہ بھی پڑے گا اور اگر دوست بدچلن، بدکردار، بےدین ہے تو اسکا اثر بھی رفتہ رفتہ آپ پہ پڑنے لگے گا۔_* *_جس کو جیسی صحبت میسر آتی ہے وہ اسی کے رنگ میں رنگتا چلا جاتا ہے۔اسلئے اپنی دوستی کا معیار چیک ضرور کرتے رہا کریں۔_* *_اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں اور ہمارے دوستوں کو تقویٰ کی دولت سے مالا مال کردے (آمین یارب العالمین )_* 🖇️ 🔐♥️
*_ہمسفر وہ نہیں ہوتا جو پوچھے "مشکل دن کب ختم ہونگے"_* *_ہمسفر تو وہ ہے جو ہاتھ تھامے اور بولے "غم نہ کرو یہ مشکل وقت ہم ساتھ ہی پار کرینگے....!! "♥️۔۔۔۔_*