تا حد نظر شعلے ہی شعلے ہیں چمن میں پھولوں کے نگہبان سے کچھ بھول ہوئی ہے جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی اس عہد کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے (ساغر صدیقی)
برے اور مکار دوست کے شر سے پناہ کی دعا اللهم! إِنَّي أَعُوذُ بِكَ مِن خَلِيلٍ مَاكِرٍ عَيْنُهُ تَرَانِي وَقَلْبُه يرعاني إِنْ رَأَى حَسَنَةً دَفَنَهَا ، وَإِذَا رَأَى سَيِّئَةً أَذَاعَهَا اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں ایسے مکار (اور دھوکے باز) دوست سے جس کی آنکھیں مجھ کو دیکھیں اور اس کا دل میری ٹوہ میں لگا رہے اگر کوئی نیکی دیکھے تو اس کو چھپا لے اور برائی دیکھے تو اس کو پھیلاتا پھرے۔ {السلسلۃ الصحیحۃ۔۲۷۹۹}
اپنی انا کو آڑے نہ آنے دیں اگر کسی سے جھگڑا کرچکے ہیں تو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا ترک کردیں کیوں کہ؛ رسول ﷺ نے فرمایا؛ میں اس شخص کے لیے جنت کے اندر ایک گھر کا ضامن ہوں جو لڑائی جھگڑا ترک کر دے، اگرچہ وہ حق پر ہو Assalamu Alaikum Have a good day!