مجھے کیا اچھا لگتا ھے ؟ تم!! تمہارا نام!!! تمہارے نام کے ہجے!!! اور ان کے اگلے اور پچھلے سارے ہجے تم!! تمہارا وجود.- وجود کا اک اک ریشہ تم!! تمہاری چادر ۔ تمہارا تکیہ ۔تمہارا کمرہ وہ دھُول ۔ وہ مٹی ۔ وہ گرد ۔ وہ چائے کے برتن تم!! تمہارا بستر ۔ بستر کی شکنیں تم!! تمہاری گلی ۔ تمہاری سڑکیں تم!! تمہاری ہنسی ۔ تمہارے غم تم!! تمہارے ارد گرد کا سبھی کچھ تم!! تمہاری آنکھیں آنکھ کی گرمی ۔ تمہاری ہتھیلی کا پسینہ اور تم!!!!