بہت سے لوگ ہیں دنیا میں جن کو دل کی اچھائی...اور سچائی سے کوئی سروکار نہیں ہوتا...وہ بس ظاہری خوبصورتی کے پیچھے بھاگتے ہیں...!!!
🩵♥️🩶
" گھر پہنچ کر میسج کرنا "
" جی پہنچ گیا " ۔ 🌸
These little things matters alot۔ ♥️🌻
کبھی ہم خُوبصُورت تھے
کتابوں میں بَسی خوشبو کی صُورت
سانس ساکن تھی 🖤
بہت سے اَن کہے لفظوں سے تصویریں بناتے تھے
پرندوں کے پروں پر نظم لکھ کر
دُور کی جھیلوں میں بسنے والے لوگوں کو سُناتے تھے
جو ہم سے دُور تھے لیکن ہمارے پاس رھتے تھے 💞
نئے دن کی مسافت جب کرن کے ساتھ
آنگن میں اُترتی تھی تو ھ
ہم کہتے تھے
امی ، تِتلیوں کے پر بہت ہی خُوب صُورت ہیں 🦋
ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو ❤️
کہ ہم کو تتلیوں کے ، جگنوؤں کے دیس جانا ہے
ہمیں رنگوں کے جگنو
روشنی کی تتلیاں آواز دیتی ہیں ✨
نئے دِن کی مسافت
رنگ میں ڈُوبی ہوا کے ساتھ
کھڑکی سے بُلاتی ہے
ہمیں ماتھے پہ بوسا دو
ہمیں ماتھے پہ بوسا دو
مرد جب کمانے نکلتا ہے تو کبھی کبھی ذلت یہ سوچ کر
بھی برداشت کر لیتا ہے کے جنہیں وہ چار دیواری میں
چھوڑ کر آیا ہے وہ عزت کی زندگی گزار سکیں
مرد وہ ہستی ہے جو تخت غسل تک دوسرے کے لیے جیتا ہے..!!🖤
"_____ ایسا تو ممکن ہی نہیں کہ تمھیں خالص ملے اس صورت میں کہ تم ہر کسی کے ساتھ ملاوٹ پسند ہو۔!" 💯🙂🥀
#🖤🥀
دل شکستہ ہے، کوئی ایسا ہنر مند بتا ،،،
جس نے ٹوٹے ہوئے شیشوں کی مرمت کی ہو
تم اس درد کی کیفیت
کیسے بیان کر سکتے ہو
جس میں تم بولنا چاہتے ہو
چیخنا چاہتے ہو
شور مچانا چاہتے ہو
اتنی شدت سے
اپنا درد بیان کرنا چاہتے ہو
کہ برسوں سے بہرے لوگ بھی
تمہاری آواز سننے لگ جائیں
مگر تم بول نہ پاؤ
چیخ نہ سکو
تمہاری آواز حلق میں اٹکی رہ جائے
تمہارا درد آنکھوں کی نمی بن کر
تمہاری پلکوں کو بھگو جائے
اور تم بس
مسکرا کر رہ جاؤ
اس ازیت کو کوئی نہیں
سمجھ سکتا🥀🙂
اپنی روشنی خود بنو، تاکہ اندھیرے میں بھی چمک سکو .🔥🕯️🏮🩵💡
اگر آزمائے گئے ہو تو نوازے بھی جاؤ گے".
محبت غربت یا عمر نہیں دیکھتی ۔ محبت رنگ، روپ، نسل نسب نہیں دیکھتی۔ محبت جس شخص سے ہوجائے، اس کے نزدیک دنیا کی کل آبادی صرف ایک شخص ہوتی ہے 🤎🌻
رتبہ تو خاموشیوں کا ہوتا ہے
الفاظ تو بدل جاتے ہیں لوگ دیکھ کر🤟🥀
قابل رشک ہے وہ محبت جس میں تم کسی ایسے شخص کو پا لو جو تمہارے ایمان کو مضبوط بخشے اور تمہیں نیک بنادے🖤۔
ہوتا ہے یہ بھی کبھی کبھار اچانک ہی دِل ہر چیز سے بیزار ہو جاتا ہے ، فیسبک پر سکرولنگ کرتے ہوئے ، اجنبی لوگوں کے کمینٹس پڑھتے ، لوگوں کے سٹیٹس دیکھتے سٹوریز چیک کرتے وٹس اپ سٹیٹس دیکھتے بلکل یک دم ہمیں محسوس ہوتا ہے ہم خود کتنے اکیلے ہیں
اس بھاگتی دوڑتی دنیا کے کبھی نہ ختم ہونے والے میلے میں ہم کہاں کھڑے ہیں......؟؟
اور اس بات کا ایک تلخ مسکراہٹ کے علاوہ ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا ہے ...🖤 🌷
ضروری نہیں جو جیسا دکھ رہا ہو ویسا ہی ہو، انسان کا سہی پتا اسکی زندگی کا ایک حصہ بن کر ہی چلتا ہے🤍
🌷
اور پھر اچانک وہ کہانیاں ختم ہو جاتی ہیں، جو کبھی ہماری زندگی کی سب سے خوبصورت کہانیاں ہوا کرتی تھیں۔ اپنی مٹھاس اور تلخی سمیت وہ سارے قصے ختم ہو جاتے ہیں۔ کبھی کبھی ہمیں اختتام کو قبول کرنا پڑتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی تکلیفدہ کیوں نہ ہو۔ مگر سب سے مشکل بات یہ ہے کہ کچھ یادیں کبھی ختم نہیں ہوتی۔ وہ کہیں نہ کہیں ہمارے ذہن میں ہمیشہ باقی رہتی ہیں۔ اور یوں زندگی چلتی رہتی ہے۔
#🖤
ممکن نہیں کہ ساتھ نبھائیں تمام عمر!!!
ممکن بھی کس طرح ہو کہ دونوں ذہین ہیں۔!!!
میں ان دنوں بہت سے مسائل میں ہوں گھِری!!!
تُو نے بچھڑنا ہے تو یہ دن بہترین ہیں۔!!!
دل کا مرنا کیسا ہوتا ہے ؟!
جب آپ کے سامنے آپ کا پسندیدہ کھانا پڑا ہو اور اسے دیکھتے ہی آپ کی بھوک مر جائے
جب آپ دل سے خوش ہونا چاہولیکن چہرے پر کھوکھلی ہنسی کے علاؤہ کوئی چمک نہ ہو
جب آپ کا رونے کا دل کرے لیکن آنکھ سے آنسو کا ایک قطرہ نہ گرے
جب آپ اذیت میں ہوں اور زبان سے کوئی شکوہ نہ نکلے
جب آپ کو کسی کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہ پڑے
جب آپ حساس ہوں لیکن دل میں ہلچل ہونا بند ہو جائے
ایسے دل مر جایا کرتے ہیں لیکن دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے ورنہ یہ جینے نہیں دے گی۔۔!🥀
# ❤️
تالیہ : "کیسے معلوم ہوتا ہے کہ کسی کی زندگی میں آپ کی جگہ ہے یا نہیں؟"
فاتح: "معلوم نہیں کیا جاتا ، صرف محسوس کیا جاتا ہے-"
تالیہ: "اور جب محسوس ہو جائے کہ اُس کی زندگی میں آپ کی جگہ نہیں رہی تو کیا کرنا چاہیے؟"
وان فاتح:
"Then you should make a graceful exit 🙂💔🥀
"حالم ناول سے اقتباس"
اپنی دستیابی اس قدر کھٹن تو رکھیں کہ جو حاصل کرپاۓ وہ ساری عمر خوش قسمتی سمجھے🖤 ۔
کچھ لوگ واجب المحبت ہوتے ہیں
لیکن وہ ہمارے لیے نہیں ہوتے
تو اس لیے اپنی محبت ان پر واجب نہ کریں۔
کیونکہ وہ ہمارے لیے فقط سراب ہیں،
واجب المحبت کسی اور کیلیے ہیں۔
انہیں دیکھیں، انہیں چاہیں، انھیں دعائیں دیں،
لیکن ان کو کبھی بھی اپنے حق میں نہ مانگیں۔
بعض دفعہ ہمارے دل کو وہی کچھ اچھا لگتا ہے،
جو ہمارے لیے نہیں ہوتا..!! ~ 🌸🫂🕊
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain