شاید اس بات پر کبھی کوئی یقین نہ کرےکہ مجھے جس سے محبت ہوئی ہےمیں نے آج تک اس کو حاصل کرنے کا خواب بھی نہیں دیکھا ہے یہی سچ ہے کہ میں نے آج تک کسی کو بھی یہ نہیں بتایا کہ میں کس سے محبت کرتا ہوں شاید وہ مجھ سے اتنی مسافت پر ہے کہ میں کبھی بھی وہ فاصلہ طے ہی نہیں کر پاؤں گا میں نے کبھی چاہا ہی نہیں کہ وہ میرے قفس میں آئے بس اتنا جانتا ہوں کہ وہ اک ایسا خیال ہے جسے میں خود بھی اپنی دسترس میں نہیں لے سکتا ہوں چاہتے ہوئے بھی نہیں ❤