*📮مال کی حقیقت کے بیان میں* قتادہ نے مطرف سے ، انھوں نے اپنے والد(عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ) سے روایت کی ، کہا : میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ( سورت ) : ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾ تلاوت فرما رہے تھے ، آپ نے فرمایا :’’ ابن آدم کہتا ہے : میرا مال ، میرا مال ۔‘‘ فرمایا :’’ آدم کے بیٹے ! تیرے مال میں سے تیرے لیے صرف وہی ہے جو تم نے کھا کر فنا کر دیا ، یا پہن کر پرانا کر دیا ، یا صدقہ کر کے آگے بھیج دیا ۔‘‘ *صحیح مسلم:7420*
ہدایت انہی کو ملتی ہے جو طلب کرتے ہیں اور پانا چاہتے ہیں۔ یہ دنیا کی زندگی عارضی ہے۔ سب نے فنا ہو جانا ہے۔ غفلت میں ڈوبے رہنے سے بہتر ہے اللّہ کی طرف لوٹ جاؤ اس سے پہلے اسکا بلاوا آ جائے💯🕋❤️
جس نے ایمان کامل لایا اور نیک عمل کرتا رہا وہ جنت کے مالک ہونگے اور وہ اس میں عیش و عشرت کی زندگی گزارنگے ، ہمیں اللّٰہ تعالٰی سے ڈرنا چاہیے میں بھی توبہ کرتا ہوں اور آپ بھی کریں