وہ بے اثر تھا مسلسل دلیل کرتے ہوئے میں مطمئن تھا غزل کو وکیل کرتے ہوئے وہ میرے زخم کو ناسور کر گئے آخر میں پر امید تھا جن سے اپیل کرتے ہوئے عجیب خواب تھا آنکھوں میں خون چھوڑ گیا کہ نیند گزری ہے مجھ کو ذلیل کرتے ہوئے سبب ہے کیا کہ میں سیراب ہوں سر صحرا جدا ہوا تھا وہ آنکھوں کو جھیل کرتے ہوئے مرا ہوا میں وہ کردار ہوں کہانی کا جو جی رہا ہے کہانی طویل کرتے ہوئے
بیوی نے شوہر کو وٹس ایپ کیا “آفس سے واپس آتے ہوۓ ایک کلو ٹنڈے، آدھا کلو ٹماٹر، دو کلو پیاز اور ایک پمپر لیتے آنا۔ اور ہاں صائمہ نے آپ کو سلام کہا ھے۔ شوہر نے فوراً رپلائ کیا : ” صائمہ کون؟” بیوی: کوئ نہیں، میں تو کنفرم کر رہی تھی کی آپ نے میرا میسج دھیان سے پڑھا ہے یا نہیں!