Damadam.pk
Saleena555's posts | Damadam

Saleena555's posts:

Saleena555
 

*خوشی کا تعاقب کرنے والا*
*خوشی نہیں پا سکتا*
*یہ تقدیر پر راضی رہنے سے ملتی ہے...*🤍💯

Saleena555
 

tea time

Saleena555
 

اُس سے ملنا ہی نہیں ،دل میں تہیہ کر لیں
وُہ خود آئے تو بہت سرد رویّہ کر لیں
ایک ہی بار یہ گھر راکھ ہو، جاں تو چھوٹے
آگ کم ہے تو ہوا اور مہیا کر لیں
کیا ضمانت ہے کہ وہ چاند اُتر آئے گا
تارِ مژگاں کو اگر عقدِ ثریا کر لیں
سانس اکھڑ جاتا ہے اب وقت کی ہم گامی میں
جی میں آتا ہے کہ ہم پاؤں کو پہیّہ کر لیں
کوئی پوچھے کہ زباں کیا ہے تری تو پروینؔ
وقت ایسا ہے کہ بہتر ہے تقیّہ کر لیں
شاعرہ:پروین شاکر
🍁🍂

Saleena555
 

آہ یہ مہکی ہوئی شامیں یہ لوگوں کے ہجوم
دل کو کچھ بیتی ہوئی تنہائیاں یاد آ گئیں..

Saleena555
 

زندگی جینا ہے تو پھر جی لو جا کے گاؤں میں
تازگی الگ ملے گی ہر درخت کی چھاؤں میں🌸🌄

Saleena555
 

یہ روح کچھ بھی ہو جائے ہمیشہ اداس رہے گی یہ دنیا اس کا گھر نہیں ہے۔🤍🌿

Saleena555
 

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
"جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)
"اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)
"اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)
"اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)
"نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)
"اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)
"ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)
"دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)
"تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)
"ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا

Saleena555
 

ایک وقت تھا جب زِندگی میٹھی اور دوا کڑوی لگتی تھی، اب زِندگی اِتنی کڑوی ہو گئی ہے کہ کوئی بھی دوا ہو نِگلنے کے لیے پانی کی بھی ضرورت نہیں پڑتی⭐♥️

Saleena555
 

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
صبح بخیر
لوگوں سے ان کے لوگ مت چھینیں اگر کوئی کسی کے ساتھ خوشی محسوس کرتا ہے تو ان کے درمیان بدگمانی مت پیدا کریں اگر اپ کی جگہ نہیں بنتی تو پیچھے ہٹ جائیں مگر خدارا !
کسی کو معدوم کر کہ اس کی جگہ نہ لیں!🥀

Saleena555
 

جس دن خود کی کمائی کی اینٹ خریدو گے۔ اُس دن باپ کی جھونپڑی کی قیمت پتا چلے گی۔
#Noor

Saleena555
 

مائیں تو بال بھی نہیں بکھرنے دیتیں۔۔
اور یہ زندگی حال تک بگاڑ دیتی ہے۔۔🖤🙂

Saleena555
 

, موبائل پہ لگے تمہارے نام کے خفيہ کوڈ کو
انگریزی لفظ "لونلینس" کے بڑے حرفوں سے تبدیل کر دیا ہے۔ ♥️🙂

Saleena555
 

اگر آپ کو کوئی مخلص انسان مل گیا ہے تو اپ پر فرض ہے کہ اُسے مکمل نوچ نوچ کر کھاؤ___

Saleena555
 

خط دیر سے ہی پہنچتا تھا۔۔!!
مگر سچی خوشی لے کر آتا تھا۔
موبائل نے آ کر فاصلے مٹا دیے
وقت بچایا اور انا بڑھا دی۔
اب ایک سیکنڈ میں دل کی بات پہنچ جاتی ہے
مگر انا پہنچنے نہیں دیتی۔
موبائل نے بہت کچھ دیا سوائے ایک چیز کے۔
کون سی چیز؟
خط کے آخر میں لکھا ہوا آخری فقرہ۔
"فقط آپ کا"۔

Saleena555
 

لوگ برے نہیں ہوتے حالات برے ہوتے ہیں ___!!
جھوٹی کہاوت ہے!!
لوگ ہی برے ہوتے ہیں______________🥀🖤

Saleena555
 

رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: کوئی انسان مشورے سے کبھی نا کام اور نامراد نہیں ہوتا اور نہ ہی مشورہ ترک کر کے کبھی کوئی بھلائی حاصل کرسکتا ہے۔

Saleena555
 

تلخ حقائق میں رہتے ہوئے بھی حسین تصوّرات پالنا اِنسانی ذہن کا وہ کمال ھے جس کو کوئی زوال نہیں۔
۔ ۔ ۔

Saleena555
 

اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ، لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ، لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ، يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ، وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ، وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا، وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔

Saleena555
 

صاف گوٸی کی زباں کو مانتا کوٸی نہیں
مجھ کو پورے شہر میں پہچانتا کوٸی نہیں
زخم سب کے میں نےاپنے اشکوں سے دھوۓ مگر
کیا ستم ھے درد میرا جانتا کوٸی نہیں
دل کسی کا گر کوٸی توڑے تو ھو اس کی سزا
منصفو! کیا اس طرح کا ضابطہ کوٸی نہیں
اپنے زخموں کو ھی سب سہلا رھے ھیں آجکل
دوسروں کے غم سے دل آراستہ کوٸی نہیں
وہ میری سوچوں۔ میرے خوابوں کا مالک ھی رھا
گو میرا اب اُس سے طاھر رابطہ کوٸی نہیں

Saleena555
 

پھر سے عطا ہوئی تو جئیں گے کہ پہلی بار
ہـم زنـدگـی کـو حسـبِ تمـنا نہ جـی سـکے
💔🩶