محبتوں کے پچھتاوے قبروں تک ساتھ جاتے ہیں۔ اگر زندگی تمہیں کسی ایسے شخص سے ملائے، جو تم سے بغیر کسی غرض کے بے پناہ محبت کرتا ہو، تو اس انسان کو خود سے دور نہ ہونے دینا۔ اُس کے جذبات۔۔۔ اُس کے احساسات کی قدر کرنا۔۔۔ محبت کی قدر کرنا۔۔۔ اپنے دکھوں، اپنی خوشیوں، اپنی زندگی میں مگن ہوکر اس محبت کی بے قدری نہ کر بیٹھنا۔ محبت نا بڑی خودار ہوتی ہے، یہ اپنی بے قدری کرنے والوں سے ہمیشہ کے لیے منہ موڑ لیتی ہے۔ بھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچتا اور محبتوں کے پچھتاوے قبروں تک ساتھ جاتے ہیں۔۔۔!!!