Damadam.pk
SamaShan's posts | Damadam

SamaShan's posts:

حسرتوں کی___، حسین قبروں پر.!

پھول برساو__، وقت نازک هے.. !
S  : حسرتوں کی___، حسین قبروں پر.! پھول برساو__، وقت نازک هے.. ! - 
SamaShan
 

میں نے باہر تو لگایا ہے یہ رونق میلہ
... خود کو اندر سے بیابان کیے بیٹھی ہوں

SamaShan
 

قدم قدم پہ عجب حادثات غم گزرے
جہاں جہاں سے تری جستجو میں ہم گزرے
غمِ حیات کو لے کر جدھر سے ہم گزرے
ہجومِ حادثہِ نو بہ نو بہم گزرے
نہ راس آئے مری زندگی مجھے اے دوست
کبھی گراں جو مرے دل پہ تیرا غم گزرے
قدم قدم پہ ہوا امتحان ہوش و خرد
خدا کا شکر کہ دامن بچا کے ہم گزرے
..... 😔

SamaShan
 

مختصر ہیں وصال کی گھڑیاں
اور لمبی خیال کی گھڑیاں
آپ تھے ہم تھے اور تنہائی
وہ بھی تھیں کیا کمال کی گھڑیاں
آگ بھڑکا گئیں مرے دل کی
موسمِ برشگال کی گھڑیاں
چڑھتے سورج تُو اب تو آنکھیں کھول
سر پہ آئیں زوال کی گھڑیاں
ہر نیا سال ہم سے کہتا ہے
خوب تھیں پچھلے سال کی گھڑیاں......