میں چاہتا ہوں مجھے کوئی ایسا شخص ملے جس کو میں گلے لگا کر روتا جاؤں اور اسے بتاؤں کہ میں اندر سے مر چکا ہوں اسے بتاؤں کہ میں کن حالات سے گزر رہا ہوں میرے ہونٹوں پر خاموشی ہے لیکن میرے دل اور دماغ میں کتنا شور ہے اسے بتاؤں کہ میں کئی راتوں سے سویا نہیں میں اندر سے مر چکا ہوں اندھیرے نے مجھے اپنا بنا لیا ہے روشنی جیسے میری زندگی سے چلی گئی ہے اسے بتاؤں کہ میں آج بھی ماضی میں قید ہوں میں اس شخص کو اپنی ساری اداسی بتاؤں پھر اس شخص سے زندگی میں کبھی نہ ملوں.
میں نے زندگی کے چار دن گزار لیے
تین دن تمھارے ہجر میں کٹے اور ایک دن وہ جب تم مجھے سرِ راہ چھوڑ گئے
ان کے بیچ وہ لمحہ جسے ” جینا ” کہتے ہیں
تمھارا ملنا تھا جو انتہائی مختصر رہا🩶
اور پھر میں نے ساری زندگی جِس چیز کی خواہش کی..!!
وہ مُحبت تھی..!!
اور وہ واحد چیز..!!
جو مُجھے ساری زندگی نہ مِلی..!!
وہ بھی مُحبت ہے..!! 💔
کوٸی نام لے کر پکارے
تو بے ساختہ
مڑ کر ایسے دیکھتا ہوں،
گویا تم نے پکارا ہو
( کہ تم کہا کرتے تھی نا " کہ تمہارا نام لینے کا حق میرے سوا کسی کو نہیں"
ٹہر کر ہر سمت نگاہیں تمہیں تلاشتی ہوٸی ناکام لوٹتی ہیں ۔۔۔
تو میری خالی آنکھوں میں تب موت کے سوا تم سے ملنے کا کوٸی اور رستہ نہیں بچتا۔۔
اب مجھے اس آخری رستے سے گزرنا پڑے گا !
ہمیں اُس سماوی جہاں میں ملنا ہوگا !💙
💔😢
ایک دن یوں ہی اچانک میں ان سے پوچھا کہ آپ کبھی مجھے چھوڑ کر تو نہیں جائیں گی...؟؟
تو وہ بنا میری طرف دیکھے کہنے لگی کہ" کبھی نہیں چھوڑوں گی میں کونسا اوروں جیسی ہوں".....؛
میں نے پھر دوبارہ پوچھا کہ اگر چھوڑ کر چلی گئی تو...؟؟
اور اب کی بار انکا جو جواب تھا اسکی وجہ سے میں آج تک ایسے نامکمل ہوں اور کسی پر جلد بھروسہ نہیں کرتا ہاں کبھی کر بھی نہیں سکتا کیوں کہ اس نے مجھے توڑا ہی ایسے ہے💔🙂
اسکا جواب تھا کہ" اگر میں چھوڑ جاؤں تو آئندہ کسی عورت ذات پر بھروسہ نہ کرنا اور پھر وہی ہوا وہ چھوڑ گی....!!🥲🍂
_ ہمیں معلوم ہے محبت میں .!!
گزارے کس طرح سے ہوتے ہیں .!!
_ ہمارا تھا وہ پر اب نہیں ہے .!!
خسارے اِس طرح سے ہوتے ہیں-!
ہونے ہیں شکستہ ابھی اعصاب۔۔۔ لگی شرط،
دُھتکارنے والا ہوں میں سب خواب۔۔۔ لگی شرط ،
جب چاہوں تجھے توڑ دوں ، میں کھول کے آنکھیں،
اے چشمِ اذیت کے برے خواب۔۔۔۔۔ لگی شرط!!!🔥✨
اشکوں کی میرے درد سے باہم مُطابقت نہیں،،،
اُتنا میں رو نہیں سکا، جتنا کہ میں اُداس ہوں
ظلم ڈھانے والے میں کیسے بتاؤں گا تجھے؟
بعد تیرے ایک محبت کے علاوہ سب ملا
ہنزلہ شاہد
تیری تلاش میں میرا وجود ہی نہ رہا
تباہ کر گی میری ہستی کو آرزو تیری
آج تک ہے دل کو اُس کے لوٹ آنے کی اُمید”
“آج تک ٹھہری ہوئی ہے زندگی اپنی جگہ
جب خدا کی مصلحتیں سمجھ آجاۓ تو دل ضد چھوڑ دیتا ہے 💯🍁۔
وہ بہـت خـوش رہتا تھا
اتنا خـوش کـہ لوگ اُسـں کو دیکھ کـر
اُسکـی جیسی زندگــی گزارنـے کی حسـرت کیا کرتـے تھـے
اور پھر اُس نـے خـود کُشـی کر لـی
آس پاس کـے لوگوں کو دُکھ سـے زیادہ حیـرت تھی
کـہ ایسی زندگــی اور ایسا فـرار....؟؟
پھـر اُس کی ڈائری ملی
تو عقدہ کھُلا کہ زندگیاں آسان کسی کی نہیں ہوتیں
بس اپنی اپنی اداکاری ہوتی ہـے
کوئی جھیـل جـاتـا ہــے....
اور کسی کی برداشت کی حـد ختـم ہو جاتی ہــے ... !!!🙃
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain