میں ایک سہیلی کے گھر گئی ۔سہیلی سے گپ شپ کے بعد اس کی پردادی کا حال چال پوچھنے ان کے کمرے میں گئی انہوں نے یعنی سہیلی کی پردادی نے کہا بیٹا اچھا ہوا تو ملنے چلی آئی دل خوش ہوگیا۔ میں نے کہا آپ سے مل آٶں کیا پتا زندگی کا کب کہاں کون بچھڑ جائے انھوں نے حیرت زده ہوکر پوچھا ہاۓ ہاۓ کیا ہوا تمہیں ؟ ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو؟ خیر تو ہے طبیعت تو ٹھیک ہے تمھاری ؟ میں نے کہا مجھے کچھ نہیں ہوا انہوں نے پوچھا پھر ایسی باتیں کیوں کر رہی ہو مرنے بچھڑنے کی۔ میری سہیلی نے ان سے کہا ارے دادو یہ اپنے بارے میں نہیں آپ کے بارے میں کہہ رہی ہے کہ کیا پتا کب آپ ؟ اس پر اسکی پر دادی نے کہا مرے میرے دشمن ابھی میری عمر ہی کیا ہے ؟ 😄😃😀😊😍