جب ہم ٹھکراۓ جاتے ہیں
رلاۓ جاتے ہیں
جب دل بے چین ہوتا ہے
جب سانس تنگ ہونے لگتی ہے
جب روح پر دہشت کا بسیرا ہونے لگتا ہے
جب ہر رشتہ اپنی اصلیت دکھاتا ہے
جب کچھ نظر نہیں آتا
تب ہی تو ہم بھٹکے ہوٶں کو رب نظر آتا ہے
تب ہی احساس ہوتا ہے
اس رب کے سوا ہمارا ہے کون۔۔
کیا رشتہ ہے
اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان
کہیں اسے ڈر لگا رہتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے
اور
کہیں اسے لگن لگی رہتی ہے کہ بس اللہ دیکھتا رہے۔۔۔۔
ہر چیز منور ہے
ہر چیز مکمل ہے
وہ لفظ محمدﷺ ہے
🌴🌹🌴🌹🌴🌹