اگر یہ دنیا تمھیں پیروں تلے روند ڈالے .حالات تمھاری سمجھ سے باہر ہوجائیںمشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہ آئے.تو اللہ کے سوا ہے کوئی جو تمھیں جینےکا حوصلا دے؟غم کے حالات میں تمھی سکون دے.تمھاری ہریشانی دور کرے لوگوں کی سازشوں سے تمھیں بچائے.قرآن کے ذریعے تمھیں سیدھا راستہ دکھائے. اسلئیے رب کے بن جاؤ اور ہمیشہ اس پاک رب کے احکامات کی ہیروی کرو.بیشک ہمارا رب بہت رحم کرنے والا اور معاف کرنے والا اور محبت کرنے والا ہے.اور ان لوگوں جیسے نا بن جاؤ جو مصیبت دور ہوتے ہی رب کو بھول جاتے ہیں.اور دنیاوی زندگی میں گم ہوجاتے ہیں.اور نا شکری کرتے ہیں.رب کو ناراض کر کے بھلا کوئی کیسے چین سے جی سکتا ہے. زندگی تو وہ ہے جو اللہ تعالی کی غلامی میں گذر جائے. بیشک یا رب العلمین
اے میرے معبود میری عزت کےلئیے یہی کافی ہے کہ میں تیری بندی ہوں. اور میرے لئیے یہی فخر کافی ہے کہ تو میرا پروردگار ہے تو ایسا ہے جیسا کہ میں چاہتی ہوں. بس مجھے ویسا بنادے جیساکہ تو چاہتا ہے.