رابطے بھی رکھتی ہوں
رشتے بھی رکھتی ہوں
لوگوں سے بھی ملتی ہوں
فاصلے بھی رکھتی ہوں
غم نہیں کرتی اب چھوڑ جانے والوں کا
توڑ کر تعلق میں در کھلے بھی رکھتی ہوں
خود کو ہی اگر بدلہ
وقت کے مطابق تو وقت بدلنے کے حوصلے بھی رکھتی ہوں
اللہ پاک ادھر کے گندے یوزر کو ہدایت دے آمین
اور میرا رب جب دینے پر آتا ہے تو ہمارے مخالف کو ہی وسیلا بنا دیتا ہے
اس سال کے اختتام سے کچھ پہلے ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ سکھایا کہ آئندا ان جیسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رکھنا
انسان بھی کیا چیز ہے
اگر کھانا ہضم نہ ہو تو بیماری شروع
بات ہضم نہ ہو تو چغلی شروع
تعریف ہضم نہ ہو تو تکبر شروع
تنقید ہضم نہ ہو تو ناراضگی شروع
دکھ ہضم نہ ہو تو نا امیدی شروع
اللہ کریم ہمارے ہاضمے درست فرماۓ
آمین ثم آمین
مجھے انتظار تھا کہ تم سمجھو گے مجھے
تم نے سمجھا دیا کہ بس انتظار ہی کرو
عبادتیں صرف جائے نماز پر ہی نہیں ہوتیں
بلکہ میٹھی زبان دھیمے لہجے اور ہمدردانہ و عاجزانہ رویوں سے بھی عبادتیں ہوتی ہیں
اللہ دیکھ رہا ہے اللہ سن رہا ہے جب سب پتا ہے تو دل میں اتنے وسوسے کیوں اللہ ہی بہتر کرنے والا ہے