Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ الله و برکاتہ !
شروع اللہ کےبابرکت نام سےجو بڑامہربان نہایت رحم والا ہے ۔
مَنۡ یَّشۡفَعۡ شَفَاعَۃً حَسَنَۃً یَّکُنۡ لَّہٗ نَصِیۡبٌ مِّنۡہَا ۚ وَ مَنۡ یَّشۡفَعۡ شَفَاعَۃً سَیِّئَۃً یَّکُنۡ لَّہٗ کِفۡلٌ مِّنۡہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ مُّقِیۡتًا ﴿۸۵﴾
جو شخص کسی نیکی یا بھلے کام کی سفارش کرے ، اسے بھی اس کا کچھ حصّہ ملے گا اور جو بُرائی اور بدی کی سفارش کرے اس کے لئے بھی اس میں سے ایک حصّہ ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔
سورۃ النساء # 85

Sania-Ahmed
 

اَللّٰھُمَّ اِنِّ اَسْئَلُکَ الْھُدٰی وَالتُّقٰی وَالعَفَافَ وَالْغِنٰی
"اے اللّٰہ!💞
میں آپ سے ہدایت ،تقوی، پاک دامنی اور بے نیازی کا سوال کرتی ہوں"🤲❤
(اَللّٰہُمَّ یَسِّرْلِی جَلِیْسًا صَالِحًا)💞♥

Sania-Ahmed
 

میں نے ایک بات محسوس کی ہے...کہ جیسے لوگ ہمارے اردگرد ہوتے ہیں، ہماری زندگیوں پر ویسا اثر ہونا شروع ہو جاتا ہے...ہماری پرسنلیٹی، ہماری سوچ، ہمارا اٹھنا بیٹھنا، ہماری ڈیلنگز، ہمارے الفاظ،یہاں تک کہ ہمارے اللہ پر توکل پر بھی اثر ہوتا ہے...منفی لوگ ہر طرح سے منفی شعاعیں پھیلانے کے عادی ہوتے ہیں...وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں میں بھی مایوسی کا زہر انجیکٹ کر رہے ہوتے ہیں...!!!

Sania-Ahmed
 

ہر لڑکی چاہتی ہے کہ وہ سب سے منفرد ہو۔سب سے دلکش اس جیسا کوئی نہ ہو ۔
میں آپ کو بتاؤں انفرادیت کیا ہے؟
انفرادیت یہ ہے کہ بھری بھیڑ میں تمام لڑکیاں سر سے دوپٹہ اتارے شانوں پر بال پھیلائے ہوئے ہوں۔۔
گانوں کی دھن میں محو رقصاں ہوں۔۔
شوخ چنچل اپنا آپ لوگوں کو دکھا کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔۔۔
اور اس بھری بھیٹر میں آپ سر سے پاؤں تک عبایا میں چھپی ہوں۔۔
جس نے حکم الہی اوڑھ رکھا ہو۔۔ جس کی چال مدھم مگر پر وقار ہو۔۔ جس کا لہجہ دلکش مگر سخت ہو کہ کسی کو مائل نہ کر سکے۔
وہ ہوتی ہیں منفرد لڑکیاں!
انفرادیت اصل میں اسے کہتے ہیں جہاں تمام لڑکیاں ایک جیسی ہوں
اور آپ ہمیشہ با پردہ ہوں لباس تقویٰ اوڑھ رکھا ہو
ان میں منفرد بنیں ۔۔
عام نہیں !

Sania-Ahmed
 

یا ربّی! ہر اُس تھکن کو اپنی شانِ رحیمی سے اُتار دیجیے جو دِلوں کو بوجھل کر رہی ہے۔
ہر اُس زخم کو مُندَمِل کر دیجیے جو نشان تو نہیں رکھتا، مگر درد گہرا رکھتا ہے .
آمین ثم آمین یا رب العالمین

Sania-Ahmed
 

*جب میں کسی کی پروفائل میں لڑکی کی تصویر دیکھتی ہوں تو دو چیزوں سے ڈر جاتی ہوں۔*😟😥
*ایک یہ کہ میرے نامہ اعمال میں یہ لکھا جائے۔*
*💖کَانُوۡا لَا یَتَنَاہَوۡنَ عَنۡ مُّنۡکَرٍ فَعَلُوۡہُ ؕ لَبِئۡسَ مَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ (المائدہ 79)💖*
*انہوں نے ایک دوسرے کو برے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا ، برا طرز عمل تھا جو انہوں نے اختیار کیا ۔😟💯*
*یا آپ کے نامہ اعمال میں لکھا جائے۔*
*💖 كُلُّ أُمَّتِي مُعَافًى إِلَّا الْمُجَاهِرِينَ (صحیح البخاری) 💖💯*
*میری ساری(مسلم)امت معاف کردی جائےگی سوائے اعلانیہ گناہوں کرنے والوں کے۔*
*اپنی پروفائل اور اسٹیٹس تبدیل کرلیں*😔🙏
*اللّٰہ کی قسم آپ اپنے بوجھ کے ساتھ ان کا بوجھ بھی اٹھائیں گے جو ان کو دیکھتے ہیں۔ یہ آپ کی برائی کی سند بنتی رہی گے اگرچہ آپ وفات کیوں نہ پاجائیں۔*💯💯

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الله تعالیٰ کے نزدیک تمہارے اوڑھے گئے دوپٹے اور پہنی گئی ٹوپی کی بھی اہمیت ہے اور تمہیں لگتا ہے تمہاری نماز قبول نہیں ہوتی؟
رب کے حضور سجدے میں جُھکنے سے پہلے تمہیں قبول کیا جاتا ہے اور پھر سجدہ کرنے کی توفیق دی جاتی ہے۔ بےیقینی بے عملی ہے، یقین عمل کو مکمل کرتا ہے۔🌸

Sania-Ahmed
 

*اے اللہ
میرا وہ صبر نہیں جو حضرت ایوب علیہ السلام کا بیماری میں تھا۔۔اور میری وہ تسبیح نہیں جو یونس علیہ السلام کی مچھلی کے پیٹ میں تھی۔اور میرا وہ ایمان نہیں جو حضرت ابراھیم علیہ السلام کا آگ میں جاتے وقت تھا۔۔اور میرا وہ یقین نہیں جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غار میں تھا۔۔۔یا رب پس مجھ پر رحم فرما کمیو کوتاہیوں اور خطاؤں کو معاف فرما۔۔۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین

Sania-Ahmed
 

گنہگار کی عمدہ بات کو یہ سوچ کر ردِّ کر دینا کہ وہ خود کون سا نیک ہے ایک تباہ کن سوچ ہے کیونکہ عین ممکن ہے گنہگار کی اچھی بات کا صدقہ اسے نیکیوں کی طرف مائل کر دے اور آپ کا بات کی بجائے مخاطب کی خامیاں دیکھنا آپ کو اصلاح سے دور کر دے۔ کیونکہ نیکی کے تکبر بہت نقصان دہ ہوتا ہے اور انسان کو پتہ بھی نہیں چلتا۔

Sania-Ahmed
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کچھ لوگ آپ سے نہ محبت کرتے ہیں نہ آپ کی اصلاح اُن کا مقصد ہوتا ہے
وہ بس اپنی ذاتی تسکین کے لیےآپ کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے گندہ کرنا چاہتے ہیں
اس لیے بچیے اُن لوگوں سے جو اپنا ہونے کا فریب دیتے ہیں

Sania-Ahmed
 

یہ جو دنیاوی زینتیں ہوتی ہیں ناں جھلیا یہ سراب ہوتی ہیں اور سراب تو ہوتا ہی راہ سے بے راہ کرنے کے لیے ہے
ارے سراب آزمائش ہوتی ہے رب کے بندے کی آزمائش
دھیان رکھی میرا پُتر یہ دنیاوی رونقوں کا سراب تیرا یقین نہ ڈگمگا دے،تیری راہ نہ کھوٹی کر دے
جو راستہ بتایا ہے نہ بس اُس پہ سیدھا چلتا جائیں میرے سوہنے
بھلے آسے پاسے رونقوں زینتوں کے باغات چشمے دل موہ لینے کی کوشش کریں مگر تو ابھی اپنے دل پہ جبر کر لینا پر ان سرابوں کے پیچھے جانے کی حماقت نہ کر دینا
جو دنیا کے سرابوں میں گھس جاتا ہے ناں میرا سوہنا
وہ پھر اوکھا ہی باہر آتا ہے اور اگر باہر آ بھی جائے تو ساری زندگی ندامت سے ماہی بے آب کی طرح اپنی غفلتوں پہ تڑپتے ہی گزر جاتی ہے

کیسی گزری عید ۔
S  : کیسی گزری عید ۔ - 
Sania-Ahmed
 

*احبابِ گرامی
اس دفعہ حالات کچھ ایسے ہیں کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے چاہنے کے باوجود بھی کچھ لوگ سنت ابراہیمی پر عمل نہیں کر پائیں گے جو گھرانے جانور نہیں خرید سکے وہاں خاموشی ہے چپ ہے دکھ ہے
آپ اس سلسلے میں بس اتنا کیجیے کہ بلاوجہ دوستوں رشتہ داروں سے قربانی کے بارے میں مت پوچھتے پھریں کسی رشتے دار سے فون پر بھی پوچھنے کی ضرورت نہیں
گلی سے گزرتے بچے سے بھی مت پوچھیں قربانی کے لیے کیا لیا ؟
نہ ہی یہ جتانے کی ضرورت ہے کہ آپ نے کتنے ہزار یا لاکھ کا جانور لیا سنت پوری کریں دکھاوا نہ کریں
اگر ہوسکے تو خریدے گئے جانوروں کی تصویریں بھی مت لگائیں
کس مسلمان کا دل نہیں چاہتا کہ وہ اپنے ہاتھ سے قربانی کرے؟
اکثر کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے ہم دکھاوے کے لیے لگائی گئی تصویروں سے اس کو محرومی کا احساس کیوں دلائیں

Sania-Ahmed
 

"اچھی بات کو اپنے دل میں بند نہ کرو، اور اسے کسی سے نہ چھپاؤ، ان کی تعریف کرو جو تعریف کے مستحق ہیں، ان کا شکریہ ادا کرو جنہوں نے تم پر احسان کیا ہے، اور جن لوگوں نے تمہاری مدد کی ہے ان کو انعام دو، اچھی بات کہو اور اکثر کہو.. بہت سے لوگ آپ کے الفاظ سے اپنی خوشی حاصل کرتے ہیں..💖🥀

Sania-Ahmed
 

دل تو سب کے ہوتے ہیں ---
دکھ بھی سب کو ہوتے ہیں
کچھ اشک دلوں پر گرتے ہیں
کچھ مٹی میں مل جاتے ہیں
کچھ لفظ ادا ہوجاتے ہیں ----
کچھ ہونٹوں میں سل جاتے ہیں
مانا کہ ادھورے رہتے ہیں -----
پر خواب تو سب کے ہوتے ہیں
کچھ کھو کر بھی پا لیتے ہیں
کچھ پاکر بھی کھو دیتے ہیں
یہاں اپنی اپنی باری پر سب
ہنستے ہیں، سب روتے ہیں__

Sania-Ahmed
 

شیطان کو کہیں سبقت نہ دی گئی ہے اور نہ کبھی ملے گی
یقین کیجیے جہاں شیطان مایوسی کے اندھیرے ہمارے گرد بنتا چلا جاتا ہے وہیں رحمان اپنی رحمت کی روشنی لیے منتظر ہوتا کہ
ہے کوئی شیطانیت کے مکڑی جیسے کمزور جالے کو توڑ کر رحمانیت کے مضبوط حصار میں آنے والا

Sania-Ahmed
 

بھوک جسم کی تو برداشت ہو ہی جاتی ہے
"روزہ اس کا واضح ثبوت ہے"
مگر بھوک اگر نفس کی ہو تو پھر وہ غلط راہ لگا ہی لیتی ہے
"ابلیس کے نفس کو تکبر کی لگی ہوئی بھوک اِس کی لازوال مثال ہے"

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عقلمند وہ ہےکہ جواپنےنفس کومطیع رکھے اور موت کےبعدکی تیاری کرے، اور بےوقوف وہ ہےکہ جواپنےنفس کی پیروی کرے اور اللہ پر امیدیں باندھے۔
(ترمذی، ۲۴۵۹)

Sania-Ahmed
 

نیک لوگ پھولوں کی طرح ہوتے ہیں
جو بھی ان کہ قریب ہوتا ہے وہ اسے خوشبٸوں سے معطر کر دیتے ہیں
ہماری صحبت سے ہماری پہچان ہوتی ہے
اس لٸے نیک لوگوں کہ ساتھ رہنے کا کہا جاتا ہے
اور نیک لوگوں کا اثر کبھی نہ کبھی ہو ہی جاتا ہے
دل بدل جاتے ہیں
کسی دوسرے کی اللہ سے شدت محبت دیکھ کر آپ کو بھی میرے اللہ سے محبت ہو جاتی ہے
کہتے ہیں انسان کو جب کچھ سجھاٸی نہ دے رہا ہو تب ہی حقیقتًا وہ اللہ کو جان پاتا ہے

Sania-Ahmed
 

حق "بولیں" اور حق ہی "لکھیں"
بھلے ہی حق "سننے" والا ایک بھی نہ ہو مگر "یقین" رکھیے گا کہ سچائی کو دیکھنے والا اور ثابت کرنے والا "رب الحق"
ہماری "شہ رگ" سے بھی زیادہ قریب "حساب" لینے کے لیے "موجود" ہے