Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

Sania_786_me's posts:

خط کے لفافے میں ڈال کر 
اپنی ہنسی تو ارسال کرو !
رابعہ ساجد
S  : خط کے لفافے میں ڈال کر اپنی ہنسی تو ارسال کرو ! رابعہ ساجد - 
Sania_786_me
 

سیانے کہتے ہیں کہ اپنے دوست کے گاؤں جانے والے راستے پر کبھی گھاس نہ اُگنے دینا 🖤

Sania_786_me
 

خَيرُالناسِ مَن يَنفعُ الناَس۝🌺
بہترین انسان وه ھے جس کا وجُود دوسروں کیلیۓ فائدہ مند ھو۔
صبح بخیر زندگی

Sania_786_me
 

صوفی تجھے خبر ھی نہیں رازِ عشق کی
آنا ہمارے پاس کبھی ہـــــــــم بتائیں گے
ہــم خـود بتائیں گے تمہیں اپنی بـرائیاں
وہ اس لئے کہ لوگ تمہیں کــم بتائیں گے

Sania_786_me
 

محبت کسی کو چھوڑنے کی ننانوے مضبوط وجوہات رکھتے ھوئے بھی !
ایک کمزور جواز پر ساتھ رہنے کا دوسرا نام ھے 🖤

Beautiful Nature image
S  : ہم نصیبوں کے دھنی وقت کی چالوں کے اسیر تیرے قدموں میں گرے ٹوٹتے تارے جیسے  - 
Beautiful Nature image
S  : No caption - 
Sad Poetry image
S  : لاکھ مرہم کی تَہیں، اُس پہ چڑھا لو لیکن... روح جُھلسی ھو، تو پھر چین کہاں - 
Sania_786_me
 

ایک دن میں نے امروز سے پوچھا کہ ؛ تمہیں امریتا کی سب سے اچھی بات کون سی لگتی ھے؟
امروز نے جواب دیا کہ؛
”اس کی موجودگی "

Paintings image
S  🔥 : Painting - 
Sania_786_me
 

کوئی دَرد سُوغات خیرات کر اُجاڑ دے
ھاں مُجھے ذلیل رُسوا کَم ذات کر اُجاڑ دے !!
میں خوشی سے اَب اُکتا رھا ھوں دیکھ
میری زندگی میں کوئی حادثات کر اُجاڑ دے !!
کِنارہ کشِی پہ جو اُترا میں زمانے سے
بربادی کی میاں جَلد شروعات کر اُجاڑ دے !!

Sania_786_me
 

”سویر ویلے“
ھولی جئی چُوڑا چھنکایا
چُونڈی وڈھ کے مینوں جگایا
میں دیکھاں تے اَکھ نہ ملاوے
چوری چوری ھسدی جاوے
”منیر نیازی“

Beautiful Structures image
S  🔥 : Public Latrines In Ancient Rome - 
Sania_786_me
 

ایک حد کے بعد انسان سب کچھ چھوڑ دیتا ھے شکایت کرنا منانا اور پھر من ایسا ھوجاتا ھے کوئی انسان بات کرے تو بھی ٹھیک اور نہ کرے تو بھی ٹھیک..!!

Sania_786_me
 

تمھاری چھٹی حس کا لوگوں سے دوری کی ضرورت محسوس کرنا، خاموشی کی طرف مائل ھونا، گفتگو سے بیزار رہنا
تمھارا یہ سوچنا کہ "یہ" یا "وہ" کرنا تمھارے لیے ضروری نہیں ھے
تو سمجھ جاؤ
یہ سب چیزیں یونہی فالتو میں نہیں ہیں
ان کو اپنالو ...!!

Sania_786_me
 

اب کون کہے تم سے
تم رات میں لوٹ آتے
اور رات بدل جاتی
اب کون کہے تم سے
تم بات تو کر لیتے
ھر بات بدل جاتی
اب کون کہے تم سے
میں جذب تمہیں کرتا
اور ذات بدل جاتی

Sania_786_me
 

کیا لگے آنکھ پھر دل میں سمایا کوئی
رات بھر پھرتا ھے اس شہر میں سایا کوئی
فکر یہ تھی کہ شبِ ہجر کٹے گی کیوں کر
لطف یہ ھے کہ ہمیں یاد نہ آیا کوئی
شوق یہ تھا کہ محبت میں جلیں گے چپ چاپ
رنج یہ ھے کہ تماشا نہ دکھایا کوئی
شہر میں ہمدمِ دیرینہ بہت تھے ناصر
وقت پڑنے پہ مرے کام نہ آیا کوئی
ناصر کاظمی

Sania_786_me
 

مرے وجود کو بے خدوخال کرتا ھوا
یہ ترا شہر ھے مجھ کو نڈھال کرتا ھوا
یہ خون ھے مرے اپنوں کا غیر کا تو نہیں
تمام شہر کی گلیوں کو لال کرتا ھوا
میرا خدا مرے سب حوصلوں سے واقف ھے
وہ غم بھی دے گا مری دیکھ بھال کرتا ھوا
قدم قدم پہ مجھے روکتا ھے کچھ ایسے
نظر نظر میں ہزاروں سوال کرتا ھوا
ذرا سا چھو کے برنگِ صبا گزر گیا وہ
ہمارے عارض ولب کو نہال کرتا ھوا
اسی لیے تو سنبھلنا ھے ہم کو اب سید
چلے گا وقت ہمیں پائمال کرتا ھوا
ثمینہ سید

Sania_786_me
 

نبھا کے لائی ھوں اب تک
بچا کے لائی ھوں اب تک
وہ ایک رشتہ ناپید سا
جو شروع میں گلال جیسا تھا
گویا کہ موسمِ بہار جیسا تھا
پتنگ کی اُڑان جیسا تھا
کُھلے آسمان جیسا تھا
دھنک کے رنگ جیسا تھا
کسی امید جیسا تھا
خدا پہ یقین جیسا تھا
بچا کے لائی ھوں اب تک
مگر دیکھا ھے میں نے جب
کسی دہلیز پہ تم کو
مشورہ دے رھے تھے تم
برباد کرو تو یوں کرو
تو جان گئی ھوں میں اب
کیوں میں ھوں اب مرجھائی سی
میں ھوں کسی ہرجائی کی

Sania_786_me
 

ضبط دیکھو ادھر نگاہ نہ کی
مر گئے مرتے مرتے آہ نہ کی
امیر مینائی