Damadam.pk
Sara_khan11's posts | Damadam

Sara_khan11's posts:

Sara_khan11
 

حضرت عمرؓ کو نماز کی حالت میں اس لیے شہید کیا گیا ، کہ ایسا کوئی مرد پیدا هی نہیں هوا تھا ، جو حضرت عمرؓ کا سامنا کرتا .
حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ یہ وہ عمر ہیں جن کے بارے میں میرے آقا نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ھوتے تو وہ عمر ھوتے
یکم محرم شہادت حضرت عمر

Sara_khan11
 

سمجھا نہیں ہنوز میرا عشق بے ثبات
تو کائناتِ حُسن ھے یا حُسنِ کائنات..!
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمد اعظمؔ چشتی

Sara_khan11
 

روشن دن میں اچھی بولی لگ جائے تو لگ جائے
شام ڈھلے تو پھولوں کے بھی نرخ گرانا پڑتے ہیں

Sara_khan11
 

اُس کو جُدا ھوئے بھی زمانہ بہت ھوا
اب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ھوا
ڈھلتی نہ تھی کسی بھی جتن سے شبِ فراق
اے مرگِ ناگہاں! ترا آنا بہت ھوا
ہم خُلد سے نکل تو گئے ہیں پر اے خدا
اتنے سے واقعے کا فسانہ بہت ھوا
اب ہم ہیں اور سارے زمانے کی دشمنی
اُس سے ذرا سا ربط بڑھانا بہت ھوا
اب کیوں نہ زندگی پہ محبت کو وار دیں
اس عاشقی میں جان سے جانا بہت ھوا
اب تک تو دل کا دل سے تعارف نہ ھو سکا
مانا کہ اس سے ملنا ملانا بہت ھوا
کیا کیا نہ ہم خراب ھوئے ہیں مگر یہ دل
اے یادِ یار تیرا ٹھکانہ بہت ھوا
کہتا تھا ناصحوں سے میرے منہ نہ آئیو
پھر کیا تھا ایک ہُو کا بہانہ بہت ھوا
لو پھر ترے لبوں پہ اسی بے وفا کا ذکر
احمد فراز! تجھ سے کہا نا، بہت ھوا

Sara_khan11
 

کبھی دل کے صحیفے پر
تجھے تصویر کرتے ہیں
کبھی پلکوں کی چھاؤں میں
تجھے زنجیر کرتے ہیں
کبھی خوابیدہ شاموں میں
کبھی بارش کی راتوں میں
کوئی موسم ھو وصل و ہجر کا
ہم یاد رکھتے ہیں
تری باتوں سے اس دل کو
بہت آباد رکھتے ہیں
نوشی گیلانی

Sara_khan11
 

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ♥️♥️
نیا اسلامی سال آپ کو بہت بہت مبارک ھو ♥️
اےاللہ اس چاند کو ہمارے اوپر امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور رحمن کی رضامندی اور شیطان کےبچاؤ کے ساتھ داخل فرما۔ آمین یارب العالمین ♥️
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ ♥️

Sara_khan11
 

مری آنکھوں کی ساری ان کہی پہچان لو گے
تمھیں بیٹی عطا ھو گی تو سب جان لو گے
سنہری نظم کالی آستیں میں ٹانک دی ھے
اب اس ٹوٹے بٹن کا اور کیا تاوان لو گے
مجھے معلوم ھے تکیے کے نیچے کیا پڑا ھے
مجھے ڈر ھے کسی دن تم مجھی پر تان لو گے
بس ایک چھیدوں بھری دانش ھے اور یہ خوش گمانی
اسی چھلنی میں تم ساری خدائی چھان لو گے
ستائش کے بھسلواں موڑ میں کچھ حرف زادے
تمھیں اپنا خدا کہہ دیں تو کیا مان لو گے
ہماری راہ چل نکلے ھو لیکن یہ نہ سمجھ
کہ اتنی سہولت سے ہمیں تم آن لو گے
(حمیدہ شاہین)

Sara_khan11
 

لو پھر ترے لبوں پہ اسی بے وفا کا ذکر
احمد فرازؔ تجھ سے کہا نا بہت ھوا
احمد فراز

Sara_khan11
 

بس یونہی زندگی عطا کردی۔۔۔۔!!
جینے والوں سے مشورہ بھی نہیں
🖤
انجم سلیمی

Sara_khan11
 

یہ ضروری تو نہیں قصدِ سفر منزل ھو
مدعا! خاک اڑانا بھی تو ھو سکتا ھے
امان عباس

Sara_khan11
 

آہ و بُکا پہ کیوں نہیں ھوتے وہ بیقرار
اے دِل جواب دے تِری ہِمَّت کو کَیا ہُوا
پرویںؔ ام مشتاق

Sara_khan11
 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لوڈشیڈنگ پر واپڈا بہت خُوش ھے۔
کیوں کہ اس بار گالیاں واپڈا کو نہیں حکومت کو پڑ رہی ہیں
😜😜😜

Sara_khan11
 

میرے دستِ تمنا پر---- تیرے ھاتھ کا ھونا
بڑے حاسد بنائے گا بہت سے دل جلائے گا..!!

Sara_khan11
 

دل میں اک رشکِ حُور رہتا ھے
پاس رہتا ھے دور رہتا ھے
میں تو رکھوں ہزار پہلو میں
کب دلِ ناصبور رہتا ھے
ھو گیا کیا مریدِ مے زاہد
اب تو چہرے پہ نُور رہتا ھے
پوچھنا ھے یہ ان نگاہوں سے
عشق کیوں ناصبور رہتا ھے
چشمِ ساقی کی خیر ھو یا رب!
بے پئے ھی سرور رہتا ھے
عشق مرنے پہ بھی نہیں مٹتا
یہ تعلق ضرور رہتا ھے
وہیں آہیں، وھی ھوں میں، لیکن
اب دھواں دور دور رہتا ھے
جگر مراد آبادی

Sara_khan11
 

ﻣﻮﺳـــــــــــــﻤﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﺳﺘﮏ ﭘﮧ
ﯾﻮﮞ ﻣﺰﺍﺝ ﺑﺮﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ۔۔۔؟
ﺁﻧﮑﮫ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﯽ ﮐﯿﺴﯽ۔۔۔؟
ﺳﺎﺗﮫ ﺟﺐ ﺍﺿﺎﻓﯽ ﺗﻬﺎ، ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ
ﺗﻮ ﭘﻬﺮ ﺍﺏ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﺴﯽ۔۔۔؟

Sara_khan11
 

کئ سوالوں پہ دھول مٹی جمی رھے گی
ہمیں یقیں ھے تمہیں ہماری کمی رھے گی
صوفیہ زاہد

Sara_khan11
 

لوگ نالاں ہیں جفا سے تیری
حشر برپا ھے اَدا سے تیری
چھیڑ ھے زُلفِ رسا سے تیری
بات بگڑی ھے صبا سے تیری
کوئی جیتا ھو، تجھے اِس سے غرض
کوئی مرتا ھو، بلا سے تیری
ساقیِ بزم! پلا، دیر نہ کر
مِنّتیں کرتے ہیں پیا سے تیری
بات بنتی ھے کرم سے تیرے
کام چلتا ھے عطا سے تیری
ہم نے لُٹتے ھوئے گھر دیکھے ہیں
ایک سادہ سی ادا سے تیری
حوصلہ ھے ابھی غم سہنے کا
ابھی زندہ ہیں دُعا سے تیری
پھر سہی، حشر کے دن کر لیں گے
بات کرنی ھے خدا سے تیری
دُھوم ھے شُعلہ نوائی کی نصیرؔ
لوگ جلتے ھوں، بَلا سے تیری
پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی،
رحمتہ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف