Damadam.pk
Secret_Admirer's posts | Damadam

Secret_Admirer's posts:

Secret_Admirer
 

جب تک اللہ نہ ٹھیک کر دیں تو تب تک جو جیسے چل رہا ہے اس کے ساتھ ویسے ہی چلنا سیکھ لیتے ہیں
تاکہ یہ اداسی، سٹریس، ڈپریشن
اور ان کا تمام خاندان ذرا ہمارے
دل و دماغ میں اپنےخیمے نہ لگا سکے
اور لگا لے تو ہمیں ان کے علاج معلوم ہوں
کیونکہ ہر مرض شفا مانگتا ہے"
"اور ہر شفا علاج کرنے سے ملتی ہے
✨🌸💯

Secret_Admirer
 

خلوص اور اچھاٸی صرف الفاظ میں نہیں
اپنی نیّت اور فطرت میں بھی پیدا کریں
تاکہ آپ لوگوں کے عیب نہیں
✨..ان کی خوبیاں دیکھ پاٸیں

Secret_Admirer
 

اچھے لوگوں کی صحبت میں رہ کر
ایک عام انسان بھی خاص بن جاتا ہے
جیسے کہ پھولوں کی مالا میں رہ کر
✨🌸..دھاگہ بھی خوشبو دینے لگتا ہے

Secret_Admirer
 

رمضان بارش کی مانند ہے، لیکن بارش ہر جگہ زراعت پیدا نہیں کر سکتی..اس کے لیے زمین کو نم اور زرخیز ہونے اور مناسب حالات کی ضرورت ہوتی ہے
اگر دل مردہ،سخت اور پتھر کی مانند ہو تو رمضان کی بارش اور قرآن کی بارش کا اس پر کوٸی اثر نہیں ہوگا..اس طرح ہم خود کو رمضان میں خالی محسوس کریں گے
رمضان کی تیاری کے لیے سب سے پہلے اس مردہ دل کو زندہ کرنا ضروری ہے
لیکن دل کو کیا چیز زندہ کرے گی؟
وہ دوا کیا ہے جو دل کو پگھلا دے؟
وہ چیز جو سب سے سخت"
اور سرد دل کو پگھلا دیتی ہے
"وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور قرآن پاک ہے
استغفار کریں زیادہ سے زیادہ توبہ کریں
اپنے رب سے معافی مانگیں
اپنے ہر گناہ کی جو جانے انجانے میں ہوۓ
وہ بہت رحیم و کریم ہے"
✨"کبھی خالی نہیں لوٹاۓ گا

Secret_Admirer
 

جس طرح ایک ناقص گھر کو اسی لیے توڑ دیا جاتا ہے تاکہ اس کی جگہ بہترین، مضبوط اور خوبصورت گھر تعمیر کیا جا سکے
اسی طرح بسااوقات آپ کی زندگی کی ٹوٹ پھوٹ اور توڑ پھوڑ اس لیے ہوتی ہے تاکہ آپ کو کمال، عروج، بہتری، بلند مرتبہ اور مضبوطی عطا ہو
✨..پس ناموافق حالات پر صبر کیجیے

Secret_Admirer
 

"ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَی الَّیۡلِ"
✨پھر روزے کو رات(ہونے) تک پورا کرو
(سورة البقرة)

Secret_Admirer
 

جس کے ساتھ اللہ ہو اس کا رنج و غم سے کیا واسطہ؟
غم تو اس کے لیے ہے جو اللہ کا ساتھ چھوڑ بیٹھا
✨💯

Secret_Admirer
 

اللہ دے دے تو شکر کیا کریں اور چھین لے تو شکر اور صبر دونوں کیا کریں
اللہ نے اگر آپ سے کچھ چھینا ہے تو اس میں بھی حکمت ہے جو میں اور آپ نہیں سمجھ سکتے
اس رب کے سارے فیصلے حکمت سے بھرے ہیں
ہم انسانوں کے پاس کہاں ہے سمجھ کہ ہم ہمارے رب کے فیصلوں کو سمجھ سکیں
بس یہ یقین رکھیں اللہ کے ہر فیصلے میں ہمارے لیے خیر ہوتی ہے
✨🫰🖤

Secret_Admirer
 

2 types of people:
.
1.Who leave you suddenly
without any fair reason.
2.Who don't leave you
having all the reasons.✨

Secret_Admirer
 

,علم یہ طے کرتا ہے کہ کیا کہنا ہے
,تربیت یہ طے کرتی ہے کہ کیسے کہنا ہے
,طرزِعمل یہ طے کرتا ہے کہ کس قدر کہنا ہے
اور دانشمندی یہ طے کرتی ہے کہ کہنا بھی ہے یا نہیں

Secret_Admirer
 

✰تَوَکُّل✰
"Living my life with
اے میرے اللہ..تو ایسے راضی ہے تو میں بھی راضی ہوں
Because my heart knows He will never leave me alone"..❤✨

Secret_Admirer
 

صبر میں شکوہ نہیں ہوتا
..صرف خاموشی ہوتی ہے
اور اس خاموشی کا شور
✨صرف اللہ ہی سُنتا ہے

Secret_Admirer
 

:اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
ہر چیز کے لیے مجھے یاد کرو چاہے وہ تمہارے حق میں بہتر ہو یا نہ ہو، میں تمہیں بہترین کرکے عطا کروں گا
✨❤

Secret_Admirer
 

..ہمیشہ دعا کرو
آپ کی آنکھیں بہترین کو دیکھیں
دل بدترین کو معاف کر دے
دماغ برے کو بھلا دے اور
روح کبھی ایمان نہ کھوۓ
✨آمین یا رب العالمین
🌙 رمضان مبارک

Secret_Admirer
 

لوگ سمجھتے ہیں ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں
وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی چاہے
،تو یہ اختیار بھی تم سے چھین سکتا ہے
..اس کے فیصلوں کو قبول کرنا سیکھیں
✨وہ تمہارے حق میں بہترین ہی کرتا ہے

Secret_Admirer
 

زندگی کو سمجھ جانے والے"
"اکثر خاموش رہا کرتے ہیں
کبھی بھی کسی کو کمزور سمجھنے کی غلطی مت کرنا
ہر خاموش انسان نہ تو بزدل ہوتا ہے، اور نہ ہی کمزور

Secret_Admirer
 

میری زندگی تب آسان ہوٸی جب میں نے دنیا والوں سے اپنا درد چھپانا سیکھ لیا..دوسروں کے درد کو اپنا درد سجھنا اور اپنے مسٸلوں کو صرف اپنے تک رکھنا سیکھا..یہ دنیا تب تک ساتھ رہتی ہے جب تک ہنسی خوشی رہیں ان کےساتھ، غم میں کوٸی بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوتا سواۓ اللہ کے..اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتےہیں پر وہ رب ہمارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا..تب ہی مجھے احساس ہوا کہ واقعی دنیا کے سہارے عارضی ہیں حقیقت میں ساتھ تو صرف اللہ دیتا ہے جو ہمارے گناہگار ہونےکے باوجود ہماراساتھ نہیں چھوڑتا، جو ہر مشکل میں بہت محبت سےہمیں تھام لیتاہےاور معافی مانگنےپہ معاف بھی کر دیتا ہے
بہت رحیم و کریم ہے میرا رب
میرے لیے میرے اللہ سےبڑھ کےکچھ بھی نہیں ہے، اب مجھےکوٸی بھی بات تکلیف دیتی ہے تو اپنے اللہ پہ چھوڑ کے مطمٸن ہو جاتی ہوں بےشک وہ جو بھی کرتا ہے وہی ہمارےلیے بہترین ہوتا ہے

Secret_Admirer
 

جب تم مشکلات سے نکل کر
آسانیوں میں آ جاٶ تو اس رب کو
سجدہ ضرور کرنا، جس نے تمہیں
گِر کے اٹھنا" اور"
"کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا"
✨🌸🫰..سکھایا اور کچھ بنایا بھی

Secret_Admirer
 

اُس رب کے حوالے سب معاملات کر دینے کا مطلب پتا ہے کیا ہوتا ہے؟
اِس کا مطلب ہوتا ہے مکمل یقین کے ساتھ صبر کر جانا..اس بات کا اطمینان کر لینا کہ اب جو بھی ہوگا وہی بہترین ہوگا کیونکہ وہ رب آپ سے بےحد محبت کرتا ہے
وہ کچھ بھی ایسا نہیں ہونے دے گا جو آپ کو نقصان پہنچاۓ..اور اُس کی قدرت اتنی وسیع ہے کہ وہ آپ کی سب دعاؤں کو قبول کر لے گا
تو جب معاملات اُس کے سپرد کر دو تو خود کو ہر پریشانی سے آزاد بھی کر دیا کرو کیونکہ وہ بہترین کارساز ہے، وہ تمہیں تنہا نہیں چھوڑے گا
🌸🖤

Secret_Admirer
 

✨کچھ باتیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں
،جیسا کہ
..اپنے پسندیدہ خواب کی تدفین کرنا
..اپنے کردار پر باتیں سُننا
..اپنا مشکل وقت اکیلے گزارنا
..اپنی خواہشات کو مارنا
..اور آنسوٶں کو حلق میں اتار لینا