کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اپنے رب کے سامنے صرف "اعمال " کا ہی سوال نہیں ہو گا____کہی گئی لکھی گئی ہر " بات " کا جواب بھی دینا ہو گا___ آپ کی وجہ سے کوئی گمراہ ہوا ___ اسکا خمیازہ بھی آپکو بھرنا ہوگا __! ہوسکتا ہے آپ کسی کو کسی کے خلاف بھڑکا کے خود اسی بندے کے ساتھ نارمل ہوجائیں اور دوسرا شخص نفرت میں مبتلا ہوجاۓ جواب آپکو اسکا بھی دینا ہوگا ، اس لیئے مثبت رہیئے اور مثبت سوچ رکھیئے ، روتے ہوؤں کو ہنسائیں اور بچھڑے ہوؤں کو ملائیں! اور اپنے علم کے ذریعے لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں مبتلا کریئے__! اللہ پاک سب کو آسانیاں عطا فرمائیں اور آسانیاں بانٹنے کا شرف بخشیں! آمین ثم آمین یا رب العالمین