پھر ایک وقت آتا ہے جب آپ کے من پسند لوگ آپکی زندگی سے جانا شروع کرتے ہیں اور آپ چاہتے ہوئے بھی انہیں اپنے پاس رہنے کو مجبور نہیں کر سکتے، اور ایک سیاه گہری خاموشی کی چادر اوڑھ لیتے ہیں۔ وقت گزرتا جاتا ہے اور دھیرے دھیرے رشتوں پر سے آپ کا اعتماد اُٹھتا چلاجاتا ہے، پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ کو اپنی زندگی میں لوگوں کا آنا اور چلے جانا گو کہ حال میں تکلیف دیتا ہے، مگر آپ سنبھل جاتے ہیں کیونکہ تب تک آپ جان چکے ہوتے ہیں کہ یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے اور اس دنیا میں ہر تعلق کا اختتام جدائی ہے