مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا جو مل نہ سکا ، چلو خیر ہے ۔۔ میری زندگی بھی گزر گئی تو بھی جاچکا، چلو خیر ہے۔۔ یہ گھٹےگٹھے سے ہیں سلسلے یہ رکے رکے سے تعلقات،، نہ میں کہہ سکی کبھی کھل کے کچھ نہ تو سن سکا، چلو خیر ہے ۔۔ کبھی تم کو ضد تھی میں ملوں کبھی میں بضد تھی کہ تو ملے یونہی دھیرے دھیرےختم ہوا یہ بھی سلسلہ ،چلو خیر ہے ۔۔