کبھی کبھی میرادل کرتاھےیونہی کسی شام ساحل پر بیٹھ کر
گھنٹوں پانیوں کےشور کوسُنو
لہروں کوموجوں کودیکھو___اور____آنکھیں بند کرکےاس گیلی مٹی کی خُوشبواپنےوجودمیں اُتار لُوں_____اور
جب سُورج غروب ہونےلگےتومیں اس ڈھلٹی روشنی میں شام کےعکس کو نگاہوں میں قیدکرکےساحل کے سکوت کو محسوس کروں
بس کبھی کبھی۔۔دل۔۔کرتاھےساحل کے کنارےبیٹھ کر
اپنی سمت آتی لہروں میں اپنے سارےدُکھ درد بہا دوں
اور۔۔۔
وہ لہرےاپنےساتھ میری تمام اُداسیوں کو میرےپیروں سےٹکراکراپنےساتھ بہا کرلےجائیں،،،،،،