Damadam.pk
Shafeeq-chodri's posts | Damadam

Shafeeq-chodri's posts:

Shafeeq-chodri
 

پیر عبدالرحمٰن رحمتہ اللہ علیہ نے اس گیارہویں تاریخ کی وجہ یہ لکھی ہے کہ پیرانِ پیر حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ ہر گیارہویں کو حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا عرس کیا کرتے تھے
کلیات جدولیہ فی احوال اولیاء ﷲ المعروف بتحفۃ الابرار بحوالہ تکملہ ذکرالاصفیاء ص۲۹
حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ چونکہ گیارہویں کرتے ہیں لہٰذا بطریق تسبیح حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ عنہ گیارہویں حضرت پیرانِ پیر مشہور ہوئی۔
حاشیہ سیرت غوث الاعظمؓ ص۲۷۶

Shafeeq-chodri
 

علامہ برخوردار نبراس رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کئ ممالکِ ہندو سندھ وغیرہ میں حضرت سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ کا عرس ۱۱ربیع الثانی کو ہوا کرتا ہے اس میں انواع و اقسام کے طعام وتحائف کہ حاضرین علما و اہل تصوف فقرا درویشاں کو پیش کیے جاتے ہیں وعظ اور بعض نعتیہ نظمیں بھی بیان ہوتی ہیں اس عرس شریف میں ارواحِ کاملین کا بھی حضور ہوتا ہے خصوصاً آپ کے جد امجد حضرت سیدنا مولا علی المرتضی کرم اﷲ وجہہ الکریم بھی تشریف لاتے ہیں
کماثبت عند ارباب المکاشفۃ سیرت غوث اعظم ص۲۷۵

Shafeeq-chodri
 

پھر ایک حجرہ شریف ظاہر ہوا جو نہایت ہی صاف تھا اور اس پر نور کی بارش ہو رہی تھی۔یہ تمام باکمال بزرگ اس میں داخل ہوگئے، میں نے اس کی وجہ دریافت کی تو ایک شخص نے کہا آج حضرت غوث الثقلین سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ کا عُرس ہے ہم سب عرس پاک کی تقریب پر تشریف لے گئے ہیں
کلمات طیبات فارسی صفحہ۷۷،۷۸

Shafeeq-chodri
 

حضرت شیخ امان اﷲپانی پتی رحمتہ اللہ علیہ المتوفی 997ھ ۱۱ربیع الثانی کو حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ کا عرس کرتے تھے
اخبار الاخیار اردو ترجمہ ص۴۹۸
مرزا مظہرجانِ جاناں رحمتہ اللّہ علیہ میں نے خواب میں ایک وسیع چبوترہ دیکھا جس میں بہت سے اولیاے کرام حلقہ باندھ کر مراقبے میں ہیں اور ان کے درمیان حضرت خواجہ بہاوالدین نقشبند رحمتہ اللہ علیہ دوزانو اور حضرت جنیدبغدادی رحمتہ اللہ علیہ تکیہ لگاکر بیٹھے ہیں اِستغناماسواء ﷲ اور کیفیاتِ فنا آپ رحمتہ اللہ علیہ میں جلوہ نما ہیں پھر یہ سب حضرات کھڑے ہوگئے اور چل دیے میں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا معاملہ ہے ؟ تو اُن میں سے کسی نے بتایا کہ امیر المومنین حضرت سیدنا علی المرتضٰی کرم اللّٰه وجہہ الکریم کے استقبال کے لیے جا رہے ہیں پس حضرت ر

Shafeeq-chodri
 

شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں میرے پیرومرشد حضرت شیخ عبدالوہاب متقی مہاجر مکی رحمتہ اللہ علیہ ۹ ربیع الثانی کو حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ کا عرس کرتے تھے بے شک ہمارے ملک میں آج کل گیارہویں تاریخ مشہورہے اور یہی تاریخ آپ کی ہندی اولاد و مشائخ ہندو پاک میں متعارف ہے
ماثبت من السنۃ ص۱۶۷

Shafeeq-chodri
 

محدث اعظم ہند حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ آپ کے روضۂ مبارک پر گیارہویں تاریخ کو بادشاہ وغیرہ شہر کے اکابر جمع ہوتے تھے نماز عصر کے بعد مغرب تک قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے اور حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ آپ کی مدح اور تعریف میں منقبت پڑھتے مغرب کے بعد سجادہ نشین درمیان میں تشریف فرما ہوتے تھے اور ان کے اِردگرد مریدین اور حلقہ بگوش بیٹھ کر ذِکر بالجہر باآوازِ بلند ذِکر کرتے اسی حالت میں بعض پر وجدانی کیفیت طاری ہوجاتی تھی اس کے بعد طعام شیرینی جو نیاز تیار کی ہوتی تھی وہ تقسیم کی جاتی تھی اور نماز عشا پڑھ کر لوگ رُخصت ہوجاتے تھے
ملفوظات عزیزی،فارسی ص۶۲

Shafeeq-chodri
 

ترتیب بنا کر لنگر کا اہتمام کرنا شروع کرے تو یہ ختم خود بخود بڑھنا شروع ہو جاتا ہے کلام پاک پڑھنے اور لنگر کی مقدار زیادہ ہوتی جاتی ہے اللّٰه تعالیٰ خصوصی برکت دیتا ہے گھر میں رزق میں برکت ہوتی ہے ایسے بھی لوگ دیکھے ہیں جنہوں نے ایک پلیٹ چاول یا کھانے سے ختم پاک کرنے کا آغاز کیا اور اب اللّٰه تعالیٰ کے فضل سے وہ کئی

Shafeeq-chodri
 

دعاۓ مغفرت کرتے ہیں اور اکٹھے ہوۓ مہمانوں کے لیے لنگر یعنی کھانے کا اہتمام کرتے ہیں اسے گیارھویں شریف کہا جاتا ہے یا گیارویں شریف کا ختم کہا جاتا ہے
گیارویں شریف کے ختم کی یہ خصوصیت ہے کہ جو بھی اسے شروع کرے یعنی ہر مہینے چاند کی گیارویں کو ایصال ثواب کے کیے ذکر و کلام پاک کی

Shafeeq-chodri
 

حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا اپنا وصال چاند کی 9 تاریخ کو ہوا 9 ربیع الثانی کو لیکن آپ رحمتہ اللّٰہ علیہ کے ورثاء اور چاہنے والوں نے آپ رحمتہ اللّٰہ علیہ کے لیے بھی ایصال اور دعا چاند کی گیارھویں تاریخ کو ہی کراتے رہنے کا فیصلہ کیا اب اہل یقین اور اہل عقیدہ مسلمان ہر چاند کی گیارہ تاریخ کو حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ آپ کی سنت ہر عمل کرتے ہیں پوری امت مسلمہ بشمول حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ آپ کے لیے ایثال ثواب اور

Shafeeq-chodri
 

تفصیل کے ساتھ کیا ہے حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ چاند کی ہر گیارہ تاریخ کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اور تمام امت مسلمہ کے لیے ایصال ثواب اور دعاۓ مغفرت کی محفل ترتیب دیا کرتے تھے جس میں بہت لوگ شرکت کیا کرتے تھے پھر

Shafeeq-chodri
 

گیارہویں شریف ایک تعارف
اللہ تعالیٰ نے کائنات کی بے شمار اہم چیزیں چاند کی گیارھویں تاریخ کو hey فرمائی ہیں ان سب کا ذکر حضرت سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللّہ علیہ آپ نے اپنی کتاب غنیطہ الطالبین میں

Shafeeq-chodri
 

assalam o alaikom every one