Damadam.pk
Shahbaz_ali-Abbasi's posts | Damadam

Shahbaz_ali-Abbasi's posts:

Ya Zainab s.a
S  : Ya Zainab s.a - 
Shahbaz_ali-Abbasi
 

آپ کی آنکھ سے گہرا ہے مری روح کا زخم
آپ کیا سوچ سکیں گے مری تنہائی کو
میں تو دم توڑ رہا تھا مگر افسردہ حیات
خود چلی آئی مری حوصلہ افزائی کو
محسن نقوی

Islamic Quotes image
Shahbaz_ali-Abbasi
 

الجھ پڑتے اگر تو ہم میں تم میں فرق کیا رہتا
یہی دیوار باقی تھی سلامت چھوڑ دی ہم نے
گنہ گاروں میں شامل مدعی بھی اور ملزم بھی
ترا انصاف دیکھا اور عدالت چھوڑ دی ہم نے
شہزاد احمد۔۔۔

Shahbaz_ali-Abbasi
 

۔۔۔۔۔ شہزاد احمد ۔۔۔۔
پرانے دوستوں سے اب مروت چھوڑ دی ہم نے
معزز ہو گئے ہم بھی شرافت چھوڑ دی ہم نے
میسر آ چکی ہے سربلندی مڑ کے کیوں دیکھیں
امامت مل گئی ہم کو تو امت چھوڑ دی ہم نے
کسے معلوم کیا ہوگا مآل آئندہ نسلوں کا
جواں ہو کر بزرگوں کی روایت چھوڑ دی ہم نے
یہ ملک اپنا ہے اور اس ملک کی سرکار اپنی ہے
ملی ہے نوکری جب سے بغاوت چھوڑ دی ہم نے
ہے اتنا واقعہ اس سے نہ ملنے کی قسم کھا لی
تأسف اس قدر گویا وزارت چھوڑ دی ہم نے
کریں کیا یہ بلا اپنے لیے خود منتخب کی ہے
گلا باقی رہا لیکن شکایت چھوڑ دی ہم نے
ستارے اس قدر دیکھے کہ آنکھیں بجھ گئیں اپنی
محبت اس قدر کر لی محبت چھوڑ دی ہم نے
جو سوچا ہے عزیزوں کی سمجھ میں آ نہیں سکتا
شرارت اب کے یہ کی ہے شرارت چھوڑ دی ہم نے

Shahbaz_ali-Abbasi
 

کون کرتا ہے تیرے بعد ترے جیسا سخن
ہم تیرے بعد کسی سے بھی کہاں بولتے ہیں
کیا غلط کرتے ہیں ہم فرطِ عقیدت سے کبھی
تیری آنکھوں کو اگر سارا جہاں بولتے ہیں

Shahbaz_ali-Abbasi
 

وہ دنیا تیری دنیا میں نہیں ہے
میں جس دنیا میں اب رہنے لگا ہوں
۔۔۔۔اتباف ابرک

Shahbaz_ali-Abbasi
 

چھپ کے کرتی ہے وار سانسوں پر
⁦💔 ⁩موت خود زندگی سے ڈرتی ہے

Shahbaz_ali-Abbasi
 

تُو نے کوشش تو بہت کی ہے مصنف، لیکن
ہم کہانی میں بھی ہمراہ نہیں ہو سکتے،
سب کو کنگن سے محبت نہیں ہوتی پاگل
سارے شاعر تو وصی شاہ نہیں ہو سکتے،
کومل جوئیہ

Shahbaz_ali-Abbasi
 

وہ تو یکتا هے مگر عالم تنہائی میں
میں نے گھبرا کے کئی نام پکارے اس کے
احمد ندیم قاسمی

Sad Poetry image
S  : Bare dino bad 🙃 - 
Shahbaz_ali-Abbasi
 

سونپا تمھیں خدا کو چلے ہم تو نا مراد
کچھ پڑھ کے بخشنا جو کبھی یاد آئیں ہم
داغ دہلوی

Shahbaz_ali-Abbasi
 

دل سے چاہو گے مجھے تو میں شفا بنتا ہوں
بے یقینوں کی بھلا کب میں دوا بنتا ہوں
عشق ہوتا میں اگر پہلے بتاتا سب کو
میں ہوں وہ شوق جو ہر بار خطا بنتا ہوں
آپ خاموش رہیں میری صفائی مت دیں
اس وکالت سے تو میں اور برا بنتا ہوں
۔ اتباف ابرک

Shahbaz_ali-Abbasi
 

ھر راہ پہنچتی ھے ، تیری چاہ کے در تک
ھر حرفِ تمنّا تیرے قدموں کی صدا ھے
فيض احمد فيض

Shahbaz_ali-Abbasi
 

چلو اب ایسا کرتے ہیں ستارے بانٹ لیتے ہیں۔۔
ضرورت کے مطابق ہم سہارے بانٹ لیتے ہیں۔۔
محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے،
منافع چھوڑ دیتے ہیں ، خسارے بانٹ لیتے ہیں۔۔
اگر ملنا نہیں ممکن تو لہروں پر قدم رکھ کے،
ابھی دریائے الفت کے کنارے بانٹ لیتے ہیں۔۔
میری جھولی میں جتنے بھی وفا کے پھول ہیں انکو،
اکٹھے بیٹھ کر سارے کے سارے بانٹ لیتے ہیں۔۔
محبت کے علاوہ پاس اپنے کچھ نہیں ہے فیض،
اسی دولت کو ہم قسمت کے مارے بانٹ لیتے ہیں۔۔
✏فیض احمد فیض

Paintings image
S  : ...SHA... - 
Digital Art image
S  : ...🙂🙂🙂... - 
Shahbaz_ali-Abbasi
 

kon kon jag rha he men bor ho rha ho 😔

Shahbaz_ali-Abbasi
 

good morning 🌅

Wallpaper...
S  : Wallpaper... -