Damadam.pk
Shani-je's posts | Damadam

Shani-je's posts:

Shani-je
 

یہ ایک عجیب ہی منطق ہوتی ہے لوگوں کی کہتے ہیں کوئی سمجھنے والا نہیں ملتا اور جب مِل جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے کے وہ بس قربانی ہی دینے کے لیے آپ سے جُڑا ہے بس نہیں چلتا اُس سے یہ بھی کہہ دیں کہ جینا چھوڑ دو،
کوئی اگر آپ کے ساتھ رہتے ہوئے آپ کے تمام حالات میں صبر کر رہا ہے تو آپکا فرض بنتا ہے کے آپ اُسکی قدر کریں عام رشتوں سے زیادہ اُسے پروٹوکول دیں تا کہ وہ خود کو بےبس نہ محسوس کرے اُسے یہ احساس ہو اُسکا صبر اُسکی ایفرٹس ضائع نہیں جا رہی، کوئی ہے جو اُسے سمجھ رہا ہے سکی قدر کر رہ ہے،
ورنہ کِسی کی ہائے آپکو لگے یا نہ لگے اُسکا صبر ضرور لگ سکتا ہے💔🥀
Shani 🍁

Shani-je
 

بعض محبتیں اتنی بدصورت ہوتی ہیں کہ ان کے مقابلے میں نفرت کا جزبہ اچھا لگنے لگتا ہے۔ کیونکہ اس میں ملاوٹ نہیں ہوتی وہ بلکل خالص جزبہ ہوتا ہے۔ جیسا ہوتا ہے بلکل ویسا ہی دکھائی دیتا ہے!
یہ جزبہ اپنے چہرے پر کوئی اور نقاب اوڑھ کر دوسروں کو فریب نہیں دیتا....! جبکہ محبت کے نام کے دھوکے سے تو کسی کے پیروں کے نیچے کی زمین بھی کھینچی جا سکتی ہے۔۔۔۔

#ھیام
میں تمہارے سوا 
دنیا میں کوئی ساتھی نہیں چاہتا۔‘‘  
⁦
S  : #ھیام میں تمہارے سوا دنیا میں کوئی ساتھی نہیں چاہتا۔‘‘ ⁦ - 
Fatrna ki Adaye gie
S  : Fatrna ki Adaye gie - 
Shani ji
S  : Shani ji - 
Shani-je
 
Shani-je
 

"کسی ایسے شخص کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا چھوڑ دیں جو بدلنا ہی نہیں چاہتا۔ کسی ایسے شخص کو موقع دینا بند کریں جو آپ کی معافی پر اس کا دوبارہ غلط استعمال کرتا ہے۔ ان راستوں پر دوبارہ چلنا چھوڑ دیں جہاں سے آپ کا پہلے دل ٹوٹ چکا ہے۔ ان کی باتوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں اور ان کے عمل کو یکسر نظر انداز کر دیں۔ اپنا سب کچھ ایسے شخص کو دینا بند کریں جو آپ کو بدلے میں کچھ بھی نہیں دیتا ۔ ایسے ریلیشن شپ کو ترک کردیں جس کی خاطر آپ رِنگ میں اکیلے ہی لڑ رہے ہیں ۔اور خود اپنے ہی دل کے ٹکڑے کرنا بند کریں. "
مترجم: Shani ji

Shani-je
 

کہاں گم ہو گئی جوانی؟
1994 کا نوجوان
خوبصورت، بالوں والے، فریش چہرے والا زندگی کی دوڑ میں سکون سے چلنے والا نہ موبائل کا ٹینشن نہ سوشل میڈیا کا بخار، صرف سائیکل کرکٹ دوستوں کے ساتھ گلی محلوں میں موج مستی رات کو دادی کی کہانی سنتے ہوئے سونا چہرہ تازہ، دل صاف، دماغ ہلکا بال لمبے اور زندگی پرسکون
2025 کا نوجوان
بال اڑ چکے چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ آنکھوں کے نیچے ہلکے نیند آدھی رہ گئی دن رات اسکرین دیکھ دیکھ کر آنکھیں جل رہی ہیں، موبائل ہاتھ سے چپکا ہوا فیس بک انسٹاگرام اور ٹویٹر کی فکر لائکس اور فالورز کا پریشر مہنگائی کی مار، نوکری کا ٹینشن گھر والوں کا سوال کہ شادی کب کرنی ہے اوپر سے فٹ رہنے کا دباو الگ، اور بس یہی بچا ہے کہ 25 سال کی عمر میں بھی بندہ 40 کا لگ رہا ہے
کیوں ایسا ہوا؟
کیونکہ 1994 کا نوجوان دنیا کو جیتنے نہیں نکلا تھا وہ جینے

For you
S  : For you - 
Shani-je
 

good night 😴

Shani-je
 

ساری عُمر گُزر گئی
کبھی مُروّت ،،، کبھی محبّت
کبھی یہاں ،،، تو کبھی وہاں
محبتوں کے سِکّے لُٹائے چلے گئے
جِس کا بھی درد مِلا اُٹھائے چلے گئے...
جِس نے پلٹ کر بھی نہیں پوچھا... اُس سے بھی تعلق نبھائے چلے گئے
اُس رستہ پہ چلتے چلتے
یونہی زرا سی شوق ہوئی تھی
دیکھوں تو ساری عُمر لُٹا کر
میرے حِصّے کیا آیا ہے ___؟؟میرے حِصّے میں بھی
کیا کوئی ایک شخص بھی آیا ہے...؟؟
خود کو پائی پائی کر کے
کیا کوئی ایک شخص کمایا ہے...؟؟

Shani-je
 

اُس رستہ پہ چلتے چلتے
یونہی زرا سی شوق ہوئی تھی
دیکھوں تو ساری عُمر لُٹا کر
میرے حِصّے کیا آیا ہے_؟میرے حِصّے میں بھی
کیا کوئی ایک شخص بھی آیا ہے.؟
خود کو پائی پائی کر کے
کیا کوئی ایک شخص کمایا ہے.؟
خالی ہاتھوں کے حِصّے میں
خالی ہاتھ ہی آیا ہے؟
ایک گہری خاموشی تھی
دل سے صِرف ایک صدا آئی
جِس کے حِصّے میں کُچھ نہیں ہوتا
اُس کے حِّصے میں رب آیا ہے. اور جسے رب مل جائے اسے توو
کسی کے ساتھ کی چاہ نہیں رہتی ناا پھر
یہ جو رب ہے ناں.وُہی سب ہے ناں جہاں سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے.وہ وہیں سے پِهر زندگی شروع کر دیتا ھے

Shani-je
 

جانے کے بعد اپنی نشانی کو کھا گیا
کیسا عجیب شخص تھا پانی کو کھا گیا
یہ شک حقیقتوں میں محبت کی موت ہے
دیمک لگا تو لکڑی پرانی کو کھا گیا
ورنہ ہم ایک اور ہی لہجے کا شعر تھے
ظالم سماج مصرعئہِ ثانی کو کھا گیا
اک بیل کھا گئی کسی سر سبز پیڑ کو
کردار ایک پوری کہانی کو کھا گیا
یہ شخص تیز تیز جو چلتا ہے وقت سے
دریا کی تیس سالہ روانی کو کھا گیا
کوئی خیال پھر مِری سگریٹ کو پی گیا
کوئی خیال شام سہانی کو کھا گیا
فکرِ معاش تھا یا محبت کسی کی تھی
کوئی تو ہے جو میری جوانی کو کھا گیا
پہلے مجھے بتاتا رہا زندگی ہے کیا
پھر میری زندگی کے معانی کو کھا گیا
اک بھیڑیا قریب جو رہتا تھا تاڑ میں
آخر، غریب باپ کی رانی کو کھا گیا

Shani-je
 

ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ
کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ
تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو.
ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ
تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں
یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ 🖤

Shani-je
 

عجیب دکھ ہے ہواؤں کے تازیانوں میں
چراغ بجھنے لگے شہر کے مکانوں میں
مری صداؤں پہ پہرہ لگانے والے سن
مرا سکوت بھی چیخے گا تیرے کانوں میں
کرے گا کون محبت پہ گفتگو ان سے
ہیں زہر ذائقے احباب کی زبانوں میں
افق پہ میری اداسی کے رنگ پھیلتے دیکھ
بکھر گئے ہیں مرے زخم آسمانوں میں
تمام شہر جسے آنکھ میں لیے ہوئے ہے
وہ شخص بھی تھا کبھی میرے میزبانوں میں
کٹے پروں سے اڑی ہوں تو انگلیاں نہ اٹھا
تمہارا ہاتھ نہیں ہے مری اڑانوں میں
کسی میں کیسے کھلے میری شاعری کا فسوں
مری غزل ہے مری ذات کے جہانوں میں
مرے وجود سے انکار کرنے والے شخص
میں مانگتی رہی ہو تجھ کو آستانوں میں

Shani-je
 

شاہوں کی طرح تھے نہ امیروں کی طرح تھے۔۔۔!!
ہم شہر محبت میں فقیروں کی طرح تھے..!!
دریاؤں میں ہوتے تھے جزیروں کی طرح ہم۔۔!!
صحراؤں میں پانی کے ذخیروں کی طرح تھے۔۔!!
افسوس کے سمجھا نہ ہمیں اہلِ نظر نے۔۔!!
ہم وقت کی زنبیل میں ہیروں کی طرح تھے۔۔!!
غم طوق گلو پاؤں میں زنجیر انا کی ۔!!
آزاد بھی تھے ہم تو اسیروں کی طرح تھے۔۔!!
اب رہ گئے ہم صرف روایات کی صورت۔۔!!
جب تھے تو ہم رنگ نظیروں کی طرح تھے۔۔!!
حیرت ہے کہ وہ لوگ بھی اب چھوڑ چلے ہیں۔۔!!
جو میری ہتھیلی میں لکیروں کی طرح تھے۔۔!!
سوچی نہ بری سوچ کبھی اُن کے لیۓ بھی۔۔!!
پیوست میرے دل میں جو تیروں کی طرح تھے۔۔!
💦

Shani-je
 

اس دنیا کی سب سے خطرناک ایجاد عارضی تعلقات ہیں۔
لوگ اچانک سے زندگیوں میں کیوں آکر اہمیت دیتے ہیں اور پھر جھٹ سے لاپرواہی برتنے لگتے ہیں۔ تنہا انسان کی تنہائی میں خلل ڈال کر اسے دوبارہ تنہا کر دینا بہت اذیت ناک ہے ...Shani ji...

Shani-je
 

good night

Shani-je
 

good night 🏙️

Shani-je
 

"Sometimes, love brings more pain than joy. It's a risk we take, knowing it can break us. Yet, we still fall for it, hoping for the best but bracing for the worst. 💔"
--- @ Shani ji
Hashtags:
#heartbreak #painfullove #loveloss #barbad #emotionalwreck #lovehurts #riskinlove #fallinghard #broken